موجودہ دور میں موبائل جہاں اہم ضرورت بن چکا ہے وہیں اکثر والدین بچوں کے بےتحاشہ موبائل استعمال کرنے سے نالاں نظر آتے ہیں۔
ننھے بچے اکثر اپنے والدین کے موبائل سے رانگ نمبرز پر کالز کرنے یا تصاویر بھیجنے جیسے کام کر کے والدین کے لیے پریشانی کا باعث بنتے ہیں۔
برازیل کے تین سالہ بچے نے بھی اپنی ماں کو اسی قسم کا ایک جھٹکا دیا۔
برازیلی میڈیا کے مطابق ننھے بچے نے اپنی ماں کے فون سے 12 ہزار روپے کے مختلف کھانے آرڈر کر دیے۔
بچے کی والدہ نے بتایا کہ جیسے ہی میرا فون بچے کے ہاتھ لگا اس نے کھانا آرڈر کرنے کے لیے ڈاؤن لوڈ کی گئی ایپ کھول لی۔
والدہ نے بتایا کہ بچے کی مختلف اقسام کے کھانوں کا آرڈر دے دیا جن کا بل 402 برازیلین ڈالر بنا۔
بچے کی جانب سے کیے گئے آرڈر میں کھانے کے ساتھ من پسند کھلونے بھی شامل تھے۔
والدہ نے بتایا کہ اس نے 8 پروموشنل مِیلز، 6 ہیپی میلز، 8 کھلونے اور پانی کی 8 بوتلیں آرڈر کیں۔
یاد رہے بچوں کے لیے موبائل فون کا بےتحاشہ استعمال والدین کو ناصرف مذکورہ پریشانیوں میں مبتلا کر سکتا ہے بلکہ ان کی ذہنی اور جسمانی صحت بھی شدید متاثر ہوتی ہے۔
ماہرین صحت والدین کو مشورہ دیتے ہیں کہ وہ اپنے بچوں کا اسکرین ٹائم محدود رکھیں۔