• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
پیر, ستمبر 22, 2025
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

تین سال احد چیمہ کو زیرحراست رکھ کر کیا حاصل کیا؟ سپریم کورٹ کا نیب سے سوال

by sohail
نومبر 26, 2020
in انتخاب, پاکستان, تازہ ترین
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

ایل ڈی اے کے سابق ڈی جی احد چیمہ کو تین سال تک زیر حراست رکھنے پر سپریم کورٹ نے ایک کیس کی سماعت کے دوران سوال اٹھایا کہ نیب کو اس سارے عمل سے کیا حاصل ہوا ہے؟

سپریم کورٹ نے ریمارکس دیئے کہ اصولی مؤقف کے بغیر نیب کو مقدمات کی ضمانتوں کی مخالفت کا حق نہیں دیا جا سکتا ہے۔

عدالت عظمیٰ نے یہ ریمارکس اس وقت دیئے جب جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ صوبہ سندھ کے شہر جیکب آباد کے ایک اسکول میں کرپشن سے متعلق کیس کے ملزم آزاد علی کی درخواست ضمانت پر سماعت کر رہا تھا۔

اس موقع پر ملزم کے وکیل راجہ عامر عباس نے عدالت کو بتایا کہ ان کے موکل پر 34 لاکھ روپے کی کرپشن کا الزام ہے جبکہ اس رقم کو بطور ضمانت جمع کرا چکے ہیں۔

عامر عباس کا کہنا تھا کہ اسی ریفرنس میں شامل دیگر ملزمان کی ضمانتیں منظور ہو چکی ہیں لیکن میرے موکل 19 اگست 2019 سے گرفتار ہے۔

نیب کے وکیل عمران الحق نے کہا کہ ملزم کا مقدمہ دوسرے ملزمان سے منفرد ہے، کیونکہ اصل کرپشن 34 لاکھ روپے سے زیادہ کی ہے۔

نیب کے وکیل نے کہا کہ ملزمان نے اسکولوں میں تعمیراتی کام کئے نہیں جبکہ رقوم وصول کر لی ہیں۔

اس پر جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیے کہ ملزمان کو حراست میں رکھنے کی مخصوص شرائط ہوسکتی ہیں، انہوں نے یہ بھی پوچھا کہ کیا اس کیس میں نیب کو ڈر ہے کہ ملزم بھاگ جائے گا؟

جسٹس عمر عطا بندیال نے نام لئے بغیر کہا کہ گزشتہ روز جسٹس عالم کی عدالت میں ایک ملزم کو ضمانت دی گئی، کتنے عرصے بعد اس جنٹل مین کو ضمانت ملی؟ اس پر نیب کے وکیل نے کہا کہ ملزم احد چیمہ کو 2 سال 9 ماہ بعد کل سپریم کورٹ سے ضمانت ملی۔

جسٹس عمر عطا بندیال نے استفسار کیا کہ نیب کو احد چیمہ کو 3 سال جیل میں رکھنے سے کیا ملا؟ ضمانت کی مخالفت صرف اسی صورت ہو سکتی ہے جب ملزم سے معاشرے کو نقصان کا اندیشہ ہو۔

بعد ازاں عدالت نے مذکورہ کیس میں ملزم کی ضمانت منظور کرلی، ساتھ ہی جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیے کہ اس کیس میں 4 سے 5 بنیادوں پرملزم کو ضمانت دے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے گزشتہ روز آشیانہ اقبال ہاؤسنگ اسکیم اسکینڈل میں مرکزی ملزم احد چیمہ اور شریک ملزم شاہد شفیق کی ضمانت منظور کرلی تھی۔

Tags: احد چیمہسپریم کورٹ آف پاکستانقومی احتساب بیورو
sohail

sohail

Next Post

تشدد سے بچنے کے لیے فرانس اسمگل ہونے والا شخص پولیس کے تشدد کا نشانہ بن گیا

فضاؤں میں اڑتی ٹیکسی نے لوگوں کو حیرت زدہ کر دیا

کنویں میں گرنے والے ہاتھی کو 14 گھنٹوں کے آپریشن کے بعد بچا لیا گیا

کراچی سرکلر ریلوے کیس: وزیراعلیٰ سندھ کو توہین عدالت کا نوٹس جاری

پاکستان نے کورونا ویکسین کیلئے چین سے امید لگا لی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In