• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
منگل, مئی 19, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

کراچی سرکلر ریلوے کیس: وزیراعلیٰ سندھ کو توہین عدالت کا نوٹس جاری

by sohail
نومبر 26, 2020
in انتخاب, پاکستان, تازہ ترین
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

 سپریم کورٹ نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو کراچی سرکلر ریلوے معاملے پر توہین عدالت کا نوٹس جاری کرتے ہوئے 2 ہفتوں میں ان سے جواب طلب کر لیا۔

چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے ریلوے خسارہ از خود نوٹس کیس کی سماعت کی۔

چیف جسٹس نے فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن (ایف ڈبلیو او) کے ڈی جی سے استفسار کیا کہ منصوبے پر کام شروع کیوں نہیں کیا گیا، کس نے ڈیزائن کی منظوری دینی تھی جو نہیں دی گئی؟

ایف ڈبلیو او کے ڈی جی کی طرف سے عدالت کو بتایا گیا کہ سندھ حکومت کی طرف سے منظوری درکار تھی جو نہیں دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے سندھ حکومت کو ڈیزائن بنا کر دیا تھا لیکن ان کی طرف سے اس کی منظوری نہیں دی گئی۔

ایف ڈبلیو او کے وکیل نے کہا سندھ حکومت انڈر پاسز کا ٹھیکہ نہیں دے رہی ہے۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ سرکلر ریلوے کا کام 2 ماہ میں مکمل ہو جانا چاہئے تھا لیکن ایف ڈبلیو او نے ابھی تک کام شروع ہی نہیں کیا ہے۔

دوران سماعت چیف جسٹس نے سیکرٹری ریلوے کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے ہمارے لیے کچھ نہیں کیا، جو بھی کیا عوام کیلئے کیا ہے، آپ نے کسی پر احسان نہیں کیا ہے۔

ریمارکس دیتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ دو نوٹس آپ کو پہلے ہو چکے ہیں، کیا تیسرا بھی کر دیں؟

عدالت نے وزیراعلیٰ سندھ کو توہین عدالت کا نوٹس جبکہ سیکرٹری کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا ہے۔

یاد رہے عدالت عظمیٰ کی طرف سے یہ نوٹس سرکلر ریلوے کیلئے تعمیراتی کام کے ڈیزائن پر سندھ حکومت کی منظوری نہ دینے پر جاری کیا گیا ہے۔

Tags: توہین عدالتسپریم کورٹ آف پاکستانسید مراد علی شاہکراچی سرکلر ریلوے
sohail

sohail

Next Post

پاکستان نے کورونا ویکسین کیلئے چین سے امید لگا لی

وزیراعظم کی چوہدری برادران سے ملاقات میں شادی کی بات پر قہقہہ

مجھے جیل میں چوہوں کا بچا کھانا دیا جاتا تھا، مریم نواز کا الزام

ام رباب کی جدوجہد رنگ لے آئی، والد کے قتل کا مرکزی ملزم گرفتار

وزیراعظم کو چوہدری برادران کی دھمکی کس نے پہنچائی؟ رؤف کلاسرا کے انکشافات

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In