سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو اور سابق صدر آصف علی زرداری کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری کی منگنی ہوگئی۔

بختاور بھٹو زرداری کی منگنی کی تقریب بلاول ہاؤس کراچی میں منعقد ہوئی اور اس موقع پر کورونا وائرس سے متعلق سخت احتیاطی تدابیر اختیار کی گئیں۔

کورونا وائرس کی وبا کے باعث منگنی کی تقریب مختصر پیمانے پر منعقد کی گئی اور مہمانوں کی محدود تعداد نے تقریب میں شرکت کی۔

بختاور بھٹو زرداری کی منگنی کی تقریب میں بھٹو و زرداری خاندان کے افراد، قریبی دوستوں اور اہلخانہ نے شرکت کی۔

بختاور اور محمود چودھری نے ایک دوسرے کو انگوٹھی پہنائی، تقریب میں 100 سے 150 افراد شریک ہوئے۔