• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
منگل, دسمبر 2, 2025
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

سابق چیف جسٹس ارشاد حسن خان کی نئی کتاب میں بڑے انکشافات، رؤف کلاسرا کا وی لاگ

by sohail
نومبر 28, 2020
in انتخاب, پاکستان, تازہ ترین
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

پاکستان کے سابق چیف جسٹس ارشاد حسن خان کی نئی کتاب ارشاد نامہ پبلش ہوئی ہے، پاکستان کے معروف اینکر اور صحافی رؤف کلاسرا نے اس پر اپنے وی لاگ میں تفصیل سے بات کی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ 1997 میں نوازشریف ملک کے وزیر اعظم تھے اور اس وقت کے چیف جسٹس پاکستان جسٹس سجاد علی شاہ نے ان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کر دی تھی۔

رؤف کلاسرا کے مطابق اس دور سے یہ الزام لگائے جاتے ہیں کہ نوازشریف نے رفیق تارڑ کے ذریعے کوئٹہ بینچ کو بریف کیس بھیج کر چیف جسٹس کے خلاف بغاوت پر آمادہ کیا تھا۔

سینئر صحافی نے یاد دلایا کہ جن ججز نے اپنے ہی چیف جسٹس کے خلاف بغاوت کی تھی، انہی میں سے ایک جسٹس ارشاد حسن خان بعد میں خود سپریم کورٹ کے چیف جسٹس بنے۔

انہوں نے بتایا کہ یہ ان ججز میں شامل تھے جنہوں نے ایک فیصلہ دیا تھا کہ سجاد علی شاہ الجہاد ٹرسٹ کیس کے فیصلے کی روشنی میں چیف جسٹس سپریم کورٹ بننے کے اہل نہیں تھے۔

یاد رہے کہ الجہاد ٹرسٹ کے فیصلے سے پہلے چیف جسٹس کی تقرری حکومت کر سکتی تھی تاہم اس کیس کے بعد سینیارٹی کی بنیاد پر چیف جسٹس کی تقرری کو اصول بنا دیا گیا تھا۔

ارشاد نامہ

اب جسٹس ارشاد حسن خان کی کتاب شائع ہوئی ہے جس کا نام ارشاد نامہ ہے، اس میں انہوں نے کئی انکشافات کیے ہیں اور تین بہت اہم معاملات کے متعلق اپنا نکتہ نظر بیان کیا ہے۔

رؤف کلاسرا کا کہنا ہے کہ ان تین معاملات میں ایک تو بریف کیس لینے کا الزام ہے، دوسرا پی سی او پر حلف اٹھانا اور پرویز مشرف کو تین سال مارشل لا جاری رکھنے کی اجازت دینا شامل ہے جبکہ تیسرا اہم معاملہ الیکشن کمشنر بننے کے بعد 2002 کے الیکشن کرانا ہے جن پر کافی سوالات موجود ہیں۔

بریف کیس کی کہانی کیا تھی؟

رؤف کلاسرا نے بتایا کہ کوئٹہ بینچ کے تین ججز میں ناصر اسلم زاہد، خلیل الرحمان اور ارشاد حسن خان شامل تھے۔

انہوں نے کتاب کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ارشاد حسن خان کے دعوے کے مطابق ان کے رفیق تارڑ کے ساتھ تعلقات کبھی بھی اچھی نہیں تھے اور جب وہ صدر کی حیثیت سے ان کا الیکشن کمشنر کا حلف لے رہے تھے تو اس وقت انہوں نے طعنہ زنی بھی کی تھی۔

رؤف کلاسرا کے مطابق انہوں نے صاف لکھا ہے کہ رفیق تارڑ کسی قسم کا بریف کیس لے کر میرے پاس نہیں آئے تھے، اس بات کو انہوں نے سراسر جھوٹ اور بہتان قرار دیا اور کہا کہ ناصر اسلم زاہد اور خلیل الرحمان میرے زیر اثر نہیں تھے اور میں ان پر دباؤ ڈال کر کسی قسم کا فیصلہ کرانے کی پوزیشن میں نہیں تھا۔

انہوں نے بتایا کہ جسٹس ارشاد حسن کے کتاب میں موجود بیان کے مطابق یہ تینوں ججز کا متفقہ مگر عبوری فیصلہ تھا جسے سپریم کورٹ کے لارجر بینچ نے اس پر مہر تصدیق ثبت کر دی تھی۔

تاہم اس حوالے سے رؤف کلاسرا نے ایک اہم سوال اٹھایا ہے کہ جس وقت الجہاد ٹرسٹ کیس آیا تھا تو اسی وقت یہ فیصلہ کیوں نہیں کیا گیا تھا اور جسٹس سجاد علی شاہ کو تین سال تک چیف جسٹس کیوں رہنے دیا گیا تھا؟

انہوں نے اس پر بھی بات کی ہے کہ الجہاد ٹرسٹ کیس کا فیصلہ اسی وقت کیوں یاد آیا جب نوازشریف کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی چل رہی تھی اور ان کی حکومت جانے والی تھی؟

انہوں نے بتایا ہے کہ اس کتاب میں ان سوالوں کے جواب موجود نہیں ہیں۔ یہ بھی نہیں بتایا گیا کہ اس کیس کے لیے کراچی یا لاہور میں کیس کیوں نہیں کیا گیا، اس کے لیے کوئٹہ بینچ ہی کیوں منتخب کیا گیا؟

Tags: ارشاد حسن خانارشاد نامہرؤف کلاسرارؤف کلاسرا کا وی لاگ
sohail

sohail

Next Post

تاریخ میں پہلی بار بھارتی معیشت کساد بازاری کا شکار ہو گئی

پاکستانی خواجہ سرا نے عالمی ایوارڈ اپنے نام کر لیا

موٹاپے میں مبتلا افراد کو پہلے کورونا ویکسین دینے کا فیصلہ

جوہری پروگرام کے باپ کا قتل، ایران کا بدلہ لینے کا اعلان

قابل لوگ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In