اسلام آباد: سابق وزیراعظم میر ظفراللہ خان جمالی کو دل کا دورہ پڑا ہے جس کے بعد انہیں اسلام آباد کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں داخل کر دیا گیا ہے۔
معروف ماہرامراض قلب ڈاکٹر اظہر کیانی نے خیبرنیوزسے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرظفراللہ جمالی کو پرسوں ہمارے چک شہزاد پرائیویٹ اسپتال لایا گیا تھا۔
انہوں نے بتایا ہے کہ میرظفراللہ جمالی کی سانس اوردل بند ہونے کے باعث وینٹی لیٹر پرمنتقل کیا گیا تاہم ان کی حالت تشویشناک ہے۔
ذرائع کے مطابق ان کا کورونا ٹیسٹ بھی لے لیا گیا ہے جس کے نتائج کا انتظار ہے۔