• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
پیر, ستمبر 22, 2025
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

فیس بک پر لڑائی، ایف آئی اے کی کارروائی پر عدالت برہم

by sohail
نومبر 30, 2020
in انتخاب, پاکستان, تازہ ترین, ٹیکنالوجی
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک پر لڑائی کا مقدمہ درج کرنے پر وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) سے رپورٹ طلب کر لی۔

رمشا نامی خاتون کی ایف آئی اے کارروائی کے خلاف درخواست پرچیف جسٹس اطہر من اللہ نے سماعت کی۔

عدالت نے استفسار کیا کہ ایف آئی اے نے دو خواتین کی فیس بک لڑائی پر مقدمہ درج کرلیا؟

عدالت کا کہنا تھا کہ اگر فیس بک لڑائی پرایف آئی اے کارروائی کرنے لگے توپھر اصل کام کون کرے گا ؟

ہائیکورٹ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فیس بک جھگڑے پر ایف آئی اے کیسے کارروائی کرسکتا ہے؟

چیف جسسٹس اطہر من اللہ نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ ایف آئی اے نے محض درخواست پرایک خاتون کے تمام اکاؤنٹس بلاک کرا دیے؟

فاضل جج نے ریمارکس دیے کہ آج تو ہر بات انٹرنیٹ کے ذریعے ہوتی ہے کیا ایف آئی اے ہر کیس پر پیکا قانون لگا دے گا ؟

انہوں نے ایف آئی اے کی جانب سے پیش خاتون تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ سائبر کرائم قانون پر ایف آئی اے کے پاس کتنے تربیت یافتہ تفتشیی افسران ہیں؟

عدالت نے خاتون افسر سے سوال کیا کہ کیا آپ کو سائبر کرائم سے متعلق کوئی ٹریننگ بھی کرائی گئی ہے ؟

ایف آئی اے کی تفتیشی افسر نے جواب دیا کہ ہمیں سائبر قانون پر ایک ماہ کی تربیت دی گئی ہے۔

عدالت نے استفسار کیا کہ ایک مہینے میں تفتیشی افسران کو سائبر قانون کے متعلق کیا سکھایا گیا ہو گا؟

خاتون افسر نے جواب دیا کہ سائبر کرائم قوانین سے متعلق ہمیں بنیادی نوعیت کی ٹریننگ دی گئی تھی۔

تفتیشی افسر نے بتایا کہ رمشا اور ثوبیہ سعدیہ نامی خواتین دونوں کی جانب سے درخواست موصول ہوئی تھی۔

تفتیشی افسر نے بتایا کہ دونوں خواتین کے درمیان کورونا متاثرین کی بحالی کے نام پر تنظیم بنانے اور اس میں فنڈز کے استعمال پر جھگڑا تھا۔

عدالت نے ایف آئی سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت دو ہفتے تک ملتوی کر دی۔

Tags: اسلام آباد ہائیکورٹایف آئی اےچیف جسٹس اچہر من اللہرمشاسعدیہفیس بک
sohail

sohail

Next Post

کھیتوں میں کام کرنے والے مزدوروں پر حملہ، 110 افراد ہلاک

ذمہ داری سے کہہ رہا ہوں کہ عمران خان ان جلسوں سے گھر نہیں جانے والا، شیخ رشید

لاہور پیکجز مال کیس کی سماعت، عدالت نے چار ہفتوں میں رپورٹ مانگ لی

ملتان کی جانب رواں دواں مریم نواز کے قافلے میں کار حادثہ

کرکٹر بابر اعظم پر سنگین الزامات لگانے والی خاتون سیشن ہائی کورٹ پہنچ گئیں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In