• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
منگل, دسمبر 2, 2025
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

اب جانوروں کو مارے بغیر ان کا گوشت مارکیٹ میں مل سکے گا

by sohail
دسمبر 3, 2020
in تازہ ترین, ٹیکنالوجی, دنیا
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

معروف امریکی کمپنی ایٹ جسٹ نے لیبارٹریوں میں خاص طور پر تیار شدہ گوشت مارکیٹ میں بھیجنے کا اعلان کر دیا ہے۔

کمپنی کے مطابق یہ گوشت ریستورانوں میں جلد دستیاب ہوگا۔

دوسری جانب سنگاپور کے ریستورانوں میں امریکی کمپنی کے تیار شدہ گوشت کو فروخت کرنے کی اجازت مل گئی ہے۔

ایٹ جسٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ خبر دنیا بھر کی فوڈ انڈسٹری کے لیے ایک بڑی پیش رفت ہے کیونکہ کمپنی گوشت کی تیاری کے لیے ماحول کے لیے کم خطرناک طریقوں کی تلاش میں ہے۔

کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر جوش ٹیٹرک کا کہنا ہے کہ ان کے خیال میں سنگاپور کی مارکیٹ کے لیے گوشت فروخت کرنے کی منظوری فوڈ انڈسٹری کے لیے ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایٹ کمپنی کا یہ اقدام مستقبل میں ایسی دنیا کی جانب ہمارے رستے کھولے گا جہاں جانوروں کو مارے بغیر گوشت حاصل کیا جا سکے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس دنیا میں گوشت کھانے کے لیے جانور تو کیا درخت کاٹنے کی بھی ضرورت نہیں پڑے گی۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ لیبارٹریوں میں تیارکردہ یہ گوشت کم سے کم قیمت میں فروخت کیا جائے گا تاکہ ہر طبقے کے لوگ اس کا استعمال کر سکیں۔

کمپنی نے مرغی کے گوشت کا متبادل تیار کرنے کے لیے ایک ہزار 200 لیٹر کے بائیو ری ایکٹر کو استعمال کیا ہے اور اس دوران حفاظتی پہلوؤں کو بھی مدنظر رکھا گیا تاکہ جانوروں کے سیلز سے معیاری گوشت تیار کیا جاسکے۔

سنگا پور کی فوڈ ایجسنی کی جانب سے امریکی کمپنی کے اقدام کا خیرمقدم کیا گیا ہے، حکام کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایٹ جسٹ کے لیبارٹری میں تیار کردہ گوشت کی فروخت کی منظوری دے دی ہے جو نگٹس بنانے میں استعمال ہوگا۔

Tags: امریکی کمپنیایٹ جسٹتیار شدہ گوشتسنگاپورلیبارٹری
sohail

sohail

Next Post

مسلم لیگ (ن) کی تقسیم اور نوازشریف کے بیانیے پر سروے کے نتائج سامنے آ گئے

وزیراعلیٰ عوام کو سہولت نہیں دے سکتے تو حکومت چھوڑ دیں، چیف جسٹس

پاکستانی صحافی مغربی صحافیوں کی طرح سخت انٹرویو کیوں نہیں کرتے؟ رؤف کلاسرا کا تجزیہ

کورونا ویکسین کا حصول اب دنوں کی نہیں گھنٹوں کی بات ہے، برطانوی میڈیکل افسر

واٹس ایپ کون سے نئے فیچرز متعارف کرانے جا رہا ہے؟

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In