پلس کنسلٹنٹ کے جاری کردہ سروے میں دلچسپ اور اہم نتائج سامنے آئے ہیں، مختلف سوالات کے جواب میں عوام نے اپنی رائے پیش کر دی ہے۔
لوگوں سے سوال پوچھا گیا کہ کیا مسلم لیگ (ن) تقسیم ہو سکتی ہے؟ جواب میں 44 فیصد افراد نے ہاں میں جبکہ 32 فیصد افراد نے نفی میں جواب دیا۔
سروے میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی فوج پر تنقید کے متعلق سوال کیا گیا کہ یہ سیاسی بیان ہے یا بھارتی موقف ہے؟
جواب میں 51 فیصد افراد نے نوازشریف کے موقف کو بھارتی موقف قرار دیا جبکہ 23 فیصد اسے سیاسی بیان سمجھتے ہیں۔
یوں پاکستانیوں کی نصف تعداد سمجھتی ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی اسٹیبلشمنٹ پر تنقید ‘بھارتی مؤقف ‘ہے۔
سروے میں شامل 26 فیصد افراد نے ‘معلوم نہیں’ جواب دیا۔
پلس کنسلٹنٹ کے اس سروے میں 2011 افراد سے رائے لی گئی اور اس میں سطح اعتماد 95 فیصد جب کہ غلطی کی گنجائش 2 اعشایہ 06 فیصد ہو سکتی ہے۔