تمام سوشل میڈیا ایپس صارفین کی سہولت کے لیے نت نئی اپ ڈیٹس شامل کرتی رہتی ہیں تاکہ مقابلے کی اس فضا میں اپنا وجود برقرار رکھ سکیں۔
دنیا بھر میں استعمال ہونے والی ایپ واٹس ایپ بھی نئے فیچرز متعارف کرانے جا رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ نے صارفین کو جو سہولتیں دینے کا فیصلہ کیا ہے اس میں ہر چیٹ کے لیے الگ الگ وال پیپر کا آپشن دیا جئے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ صارف اپنی مرضی کا اسٹکر بھی سرچ کر سکیں گے ۔
اس سے پہلے ایک ہی وال پیپر تمام چیٹس کے لیے استعمال ہوتا تھا لیکن اب یوزر ہر چیٹ کے لیے الگ وال پیپر استعمال کر سکیں گے۔
اس کے ساتھ ساتھ اس مشہور ایپ میں صارفین کو اپنے پسندیدہ اسٹیکرز بھی سرچ کرنے کا آپشن ملے گا ۔
ابھی تک واٹس ایپ نے نئی اپ ڈیٹس کے حوالے سے کسی تاریخ کا اعلان نہیں کیا۔
اس سے قبل بھی واٹس ایپ نے کسی بھی چیٹ یا گروپ کو مستقل طور پر میوٹ کرانے کا آپشن متعارف کرایا تھا۔