برطانوی شہر برسٹل کے قریب ایک خوفناک دھماکہ ہوا ہے جس کے بعد کئی افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔
برطانوی میڈیا کے مطابق دھماکہ ویسیکس میں واٹر ری سائکلنگ پلانٹ میں موجود کیمیکل کے ٹینک میں ہوا ہے۔
مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کے وقت کئی مزدور اسی جگہ کام کر رہے تھے جن کے ہلاک یا زخمی ہونے کا خدشہ ہے۔
آگ بجھانے والا عملہ فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچا ہے اور متعدد ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔
برطانوی خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئے جائے وقوعہ کے نزدیک موجود ایک عینی شاہد کا کہنا ہے کہ اس نے دھماکے کی سمت میں پولیس کے ہیلی کاپٹر کو لاپتا افراد کو تلاش کرتے ہوئے دیکھا ہے۔
اس کے مطابق گودام سے مماثلت رکھنے والی یہ عمارت فاضل پانی کے لیے استعمال کی جاتی ہے اور ممکنہ طور پر دھماکا وہیں ہوا ہے۔ پولیس نے مذکورہ عمارت کی جانب جانے والے راسے بند کردیے ہیں۔