لاہور ہائیکورٹ نے سموگ کے خاتمہ سے متعلق بڑا فیصلہ سنا دیا، عدالت نے فصلوں کی باقیات جلانے والوں پر50 ہزار روپے جرمانہ عائد کرنے کاحکم دے دیا۔
جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ فصلوں کی باقیات جلانیوالوں سے رعایت نہ کی جائے۔
لاہورہائیکورٹ میں سموگ کے حوالے سے کیس کی سماعت ہوئی، چیئرمین جوڈیشل ماحولیاتی کمیشن نے رپورٹ ہائیکورٹ میں جمع کرائی۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سموگ کنٹرول کرنے کیلئے 476 انڈسٹریز اور بھٹوں کی چیکنگ کی گئی ، 122 یونٹس حفاظتی اقدامات کے بغیر کام کرتے پائے گئے جبکہ زائد دھواں خارج کرنے پر 170 یونٹس سیل کردیئے گئے ۔
عدالت نے فصلوں کی باقیات جلانے والوں پر50 ہزار روپے جرمانہ عائد کرنے کا حکم دے دیا، جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ فصلوں کی باقیات جلانیوالوں سے رعایت نہ کی جائے۔