ماہرین موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ ملک بھر میں سردیوں کی شدت میں اضافہ ہونے کا امکان ہے جس سے سردیوں کا 52 سالہ ریکارڈ ٹوٹ سکتا ہے۔
ماہرین کے مطابق 15 دسمبر سے سردیوں کی شدت بڑھنا شروع ہو سکتی ہے اور یہ اس حد تک پہنچ سکتی ہے جہاں گزشتہ 52 سال کا ریکارڈ ٹوٹ جائے گا۔
بتایا گیا ہے کہ سردیوں کا سلسلہ 15 دسمبر سے شروع ہو گا اور 25 سے 26 دسمبر کے دوران سردی کی شدید لہر پاکستان میں داخل ہو گی جس کے بعد درجہ حرارت ایک یا 2 ڈگری یا پھر منفی ایک یا 2 تک گر سکتا ہے۔
درجہ حرارت میں اسقدر کمی ہو گئی تو یہ 52 سال بعد یہ ایک نیا ریکارڈ ہو گا، اس کی وجہ سے گیس کی کمی بھی درپیش ہو سکتی ہے جبکہ بیماریوں میں بھی اضافہ ممکن ہے۔
28 تا 29 دسمبر تک سائبیرین ہوائیں پاکستان اور ہندوستان میں داخل ہوں گی جس سے معمولات زندگی بھی بری طرح متاثر ہوسکتے ہیں۔