کورونا کے مریض نے اپنی تنخواہ روکے رکھنے پر افسر کے ساتھ انوکھا کام کر دیا۔
کے ایم سی کے ملازم شہزاد کی تنخواہ روک لی گئی اور متعدد بار درخواست کرنے کے باوجود نہیں دی گئی تو اس نے آفس پہنچ کر ڈائرکٹر ایچ آر ایم جمیل فاروقی کو گلے لگا لیا اور بوسہ بھی دیا۔
گلے ملنے کے بعد ملازم نے انکشاف کیا کہ وہ کورونا کا مریض ہے جس پر پورے دفتر میں کھلبلی مچ گئی اور ملازمین اپنی سیٹیں چھوڑ کر بھاگ گئے۔
اس دوران کورونا مریض نے دفتر میں موجود کئی اشیاء کو بھی ہاتھ لگایا اور اپنے افسر سے گلے بھی مل لیا۔
کورونا مریض کی آمد کے موقع پر ایڈمنسٹریٹر کراچی اپنے دفتر میں موجود نہیں تھے، یوں ہو کسی آزمائش کا شکار ہونے سے محفوظ رہے۔