• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
اتوار, اپریل 19, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

کسانوں کے حق میں کینیڈین وزیراعظم کے بیان پر بھارت سیخ پا

by sohail
دسمبر 4, 2020
in انتخاب, پاکستان, تازہ ترین
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

بھارت نے کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی جانب سے کسانوں کے حق میں آواز اٹھانے پر کینیڈین ہائی کشمنر کو طلب کر لیا ہے۔

بھارتی ٹی وی کے مطابق جمعہ کو بھارت نے کینیڈین ہائی کمشنر کو جسٹن ٹروڈو کے بیان پر وزارت خارجہ طلب کیا جہاں انہیں بتایا گیا کہ ایسے بیانات دو طرفہ تعلقات کو شدید نقصان پہنچا سکتے ہیں۔

این ڈی ٹی وی کے مطابق کینیڈا کے ہائی کمشنر سے وزیراعظم ٹروڈو کے علاوہ وزرا سمیت ارکان پارلیمنٹ کے کسانوں کے احتجاج کے حوالے سے بیانات پر بھی احتجاج کیا گیا۔

کینیڈین ہائی کمشنر کی وزارت خارجہ طلبی کے موقع پر انہیں بتایا گیا کہ کینیڈین لیڈران کی جانب سے انڈین کسانوں کے حوالے سے بیانات انڈیا کے اندرونی معاملات میں ناقابل قبول مداخلت کے مترادف ہیں۔

بھارتی حکام نے انہیں باور کرایا کہ اگر ایسے اقدامات جاری رہے تو ان کا دونوں ممالک کے دو طرفہ تعلقات پر بہت خراب اثر پڑے گا۔

خیال رہے گزشتہ دنوں بابا گرونانک کے جنم دن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے احتجاج کرنے والے بھارتی کسانوں کے حق میں بیان دیا تھا۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ احتجاج کسانوں کا حق ہے اور کینیڈا ہمشہ اپنے حق کیلئے پرامن احتجاج کرنے والوں کا دفاع کرے گا۔

یاد رہے چند دنوں سے انڈیا میں رزعی اصلاحات اور اپنے مطالبات کے حق میں کسانوں کا احتجاج جاری ہے۔

گزشتہ روز احتجاج کرنے والے کسانوں پر ہریانہ اور نئی دہلی کی پولیس کی جانب سے آنسو گیس، واٹر کینن اور لاٹھی چارج کیا گیا تھا۔

واضح رہے بھارتی وزارت خارجہ کی جانب سے اس سے قبل بھی کینیڈین وزیراعظم کا نام لئے بغیر ان پر تنقید کرتے ہوئے کسانوں کے احتجاج کو ملک کا اندرونی معاملہ قرار دیا تھا۔

Tags: بھارت میں کسانوں کا مظاہرہجسٹن ٹروڈو
sohail

sohail

Next Post

پی ٹی اے کے نئے سوشل میڈیا قواعد پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے تحفظات

کیا اپوزیشن، اسٹیبلشمنٹ نیشنل ڈائیلاگ پر تیار؟ عمران خان کیا کریں گے؟ رؤف کلاسرا کا تجزیہ

جنگ عظیم دوم میں لڑنے والے 104 سالہ فوجی نے کورونا کو شکست دے دی

بابراعظم نے خاتون کے سنگین الزامات کا جواب دے دیا

بلین ٹری معاہدے کی مکمل تفصیلات عدالت کو دی جائیں، وزیراعظم کی ہدایت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In