• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
اتوار, مئی 31, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

نظرثانی کیس کی سماعت براہ راست نشر کی جائے، جسٹس عیسیٰ کی درخواست

by sohail
دسمبر 5, 2020
in انتخاب, پاکستان, تازہ ترین
0
0
SHARES
1
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے صدارتی ریفرنس کے خلاف سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظرثانی کی اضافی درخواست دائر کر دی ہے جس میں انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ سماعت ٹی وی پر براست راست نشر کرنے کا حکم دیا جائے۔

اپنی درخواست میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے سپریم جوڈیشل کونسل کے تعصب سے متعلق میری درخواست پر سماعت نہیں کی۔

انہوں نے اپنی درخواست میں کہا ہے کہ سرکاری عہدیداروں نے میرے اور میرے اہلخانہ کے خلاف مہم چلائی۔

جسٹس قاضی فائز عیسی نے سپریم کورٹ سے درخواست کی ہے کہ جسٹس مقبول باقر، جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس یحییٰ آفریدی کو بھی لارجر بینچ کا حصہ بنایا جائے اور جسٹس یحییٰ آفریدی کے فیصلے میں میری درخواست کو قابل سماعت قرار دیا جائے۔

انہوں نے مؤقف اپنایا ہے کہ 19جون 2020 کے فیصلے کے پیرا گراف دو تا 11 پر نظر ثانی کر کے ان کو واپس لیا جائے۔

سپریم کورٹ کی جانب سے معاملہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو بھیجنے کے حوالے سے انہوں نے کہا ہے کہ ایف بی آر کی رپورٹ سے میں اور میری اہلیہ متاثر ہو سکتے ہیں، ایف بی آر کی رپورٹ نہ مجھے اور نہ میری اہلیہ کو فراہم کی گئی۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ ایف بی آر کی رپورٹ بھی صدارتی ریفرنس کی مانند میرے اور میری اہلیہ کے خلاف گمراہ کن پروپیگنڈا کے لیے میڈیا کو لیک کی گئی۔

نظرثانی کی اضافی درخواست میں انہوں نے کہا کہ جون کے فیصلے سے عدلیہ کی آزادی کو انتظامیہ کے ہاتھ میں دے دیا گیا ہے جو آئین کے برخلاف ہے۔

انہوں نے کہا کہ فیض آباد دھرنا کیس کے بعد ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی نے اپنی درخواستوں میں مجھے جج کے عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کیا تھا۔

جسٹس قاضی فائز عیسی نے درخواست میں کہا کہ سابق چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کا لان میں ٹہلتے ہوئے نجی طور پر ریفرنس کے بارے میں بتانے کا مقصد مجھ سے استعفیٰ لینا تھا جبکہ سپریم کورٹ نے سپریم جوڈیشل کونسل کے تعصب کے حوالے سے میری درخواست کے دوسرے حصے کی سماعت ہی نہیں کی۔

بیرون ملک جائیداد سے متعلق انہوں نے مؤقف اپنایا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی حکومت کے کئی عہدیداروں کی بیرون ملک جائیدادیں ہیں اورعلم نہیں کہ انہوں نے پاکستان میں اپنے ٹیکس ریٹرنز میں ان جائیدادوں کو ظاہر کیا ہے یا نہیں۔

وفاقی حکومت میں شامل افراد کی جائیدادوں کے بارے میں انہوں نے کہا کہ ان عہدیداروں میں سید ذوالفقارعباس بخاری، یار محمد رند ، ندیم بابر، شہباز گل، لیفٹننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ، مرزا شہزاد اکبر، فیصل واڈا اور عثمان ڈار شامل ہیں۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے درخواست میں کہا کہ ذوالفقارعباس کی 45 ویلنگٹن روڈ لندن میں فلیٹ نمبر 3 جائیداد ہے، یار محمد رند کی اسپرنگ ریزیڈنشل ولا اور انٹرنیشنل سٹی دبئی میں جائیداد ہے، اسی طرح ندیم بابر کا امریکی شہرہیوسٹن میں گھر ہے اور شہبازگل کا بھی امریکا میں گھر ہے۔

انہوں نے بتایا کہ جنرل (ر)عاصم سلیم باجوہ کی امریکا میں 13 کمرشل اور 5 رہائشی جائیدادیں ہیں، فیصل واڈا کی بیرون ملک 9 جائیدادیں ہیں، جن میں لندن میں 7، ملائیشیا اور دبئی میں ایک،ایک جائیداد ہے اور عثمان ڈار کی برطانیہ کے شہر برمنگھم میں جائیداد ہے۔

Tags: جسٹس قاضی فائز عیسیٰزلفی بخاریسپریم کورٹ آف پاکستانعمران خان
sohail

sohail

Next Post

افغان بالر سے جھگڑا، محمد عامر نے تفصیل بتا دی

فرانس جلد صدر میکرون سے چھٹکارا حاصل کر لے گا ،اردوان

بھارت میں بنی کورونا ویکسین لینے والے وزیر کورونا کا شکار

فردوس عاشق اعوان کا مارشل آرٹس کا مظاہرہ، ویڈیو وائرل

میمو اسکینڈل کیس کی دوبارہ سماعت کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In