ترک صدر رجب طیب اردوان نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ فرانس جلد اپنے صدر ایمانوئیل میکرون سے چھٹکارا حاصل کر لے گا۔
استنبول میں جمعہ کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں ترک صدر کا کہنا تھا کہ فرانس ایک بہت ہی مشکل دور سے گزر رہا ہے، موجودہ صدر فرانس کے لیے پریشانی کا باعث ہے اور وہ پر امید ہیں کہ جلد فرانس اس پریشانی سے نجات حاصل کر لے گا۔
انہوں نے فرانسیسیوں کو مشورہ دیتے ہوۓ کہا کے انہیں موجودہ قائد کو معزول کرنا چائیے۔
انہوں نے 2018 کی تحریک کی طرف اشارہ کرتے ہوۓ کہا کہ دوسری صورت میں وہ پیلے رنگ کی واسکٹ کی تحریک سے جان چھڑانے میں کامیاب نہیں ہوں گے۔
یاد رہے کے حالیہ مہینوں میں دونوں ملکوں کے درمیان بیان بازی نئی سطحوں پر پہنچ چکی ہے ۔
ترک صدر نے مشورہ دیتے ہوۓ کہا تھا کہ میکرون کی ذہنی جانچ پڑتال کرائی جائے۔
ترک صدر نے عوام سے فرانسیسی لیبل کی مصنوعات کی بائیکاٹ کی اپیل بھی کی ۔
یاد رہے کے فرانس نے شدت پسند حملوں کے بعد اپنی سرزمین پر شدت پسند عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن میں اضافہ کیا ہے ۔
ترکی اور فرانس کے درمیان آذربایجان اور آرمینیا کے درمیان ہونے والے تنازعہ پر بھی اختلافات ہیں۔