آن لائن ایپ اور دیگر سروسز کو استعمال کرتے ہوئے مختلف اشیاء ضروریہ اور کھانوں کی ہوم ڈیلیوری پوری دنیا میں ایک معمول بن چکا ہے، اس طریق کار میں جہاں گاہک کو آسانی ہو جاتی ہے اور اسے گھر بیٹھے سب کچھ مل جاتا ہے وہیں کمپنی کو بھی آسانی ہوتی ہے۔
تاہم بعض اوقات ایسی دلچسپ صورتحال بھی پیدا ہو جاتی ہے جب سسٹم میں کسی خرابی کے باعث معاملہ گڑبڑ ہو جاتا ہے۔
ایسا ہی ایک کام فلپائن میں ہوا جہاں ایک 7 سالہ بچی نے موبائل ایپ کے ذریعے کھانا آرڈر کیا تو تھوڑی دیر میں 42 ڈیلیوری بوائز کھانا لے کر اس کے گھر پہنچ گئے۔
یہ صورتحال ہر ایک کے لیے حیران کن تھی۔ پھر معلوم ہوا کہ بچی کے گھر کی انٹرنیٹ کی سست رفتار کی وجہ سے کھانے کا آرڈر 42 مرتبہ رجسٹرڈ ہو گیا۔
ایک لڑکے نے اس واقعے کی ویڈیو بنا کر انٹرنیٹ پر ڈال دی جس کے بعد یہ ویڈیو دنیا بھر میں دیکھی جا رہی ہے۔