• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
منگل, دسمبر 2, 2025
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

بھارتی کسانوں کو پرامن احتجاج کے حق سے نہ روکا جائے، اقوام متحدہ

by sohail
دسمبر 5, 2020
in انتخاب, تازہ ترین, دنیا
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اقوام متحدہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارتی کسانوں کو پرامن احتجاج کا حق ہے اور حکام کو چاہیئے کہ وہ انہیں مظاہرے کرنے دیں۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی ترجمان سٹیفنی ڈجارک نے یہ بیان ان مظاہروں کے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں دیا۔

بھارتی کسان مودی سرکار کی نئی قانون سازی کے خلاف نئی دلی کے گردو نواح میں احتجاج کر رہے ہیں۔ کسانوں کے مطابق اس نئی قانون سازی سے ان کی آمدنی کو نقصان پہنچے گا جبکہ بڑی  کمپنیوں کو فائدہ ہوگا۔

کسانوں کو نئی دلی کے اندر احتجاج کرنے سے روک دیا گیا تھا۔ چنانچہ انہوں نے اپنے خوراک، بستروں اور کمبلوں سے لدے ہوئے ٹریکٹر اور ٹرک شہر کے آس پاس والے ہائی ویز پر ٹھہرا دیے ہیں۔ ہائی ویز پر حکومت کی طرف سے بھاری نفری بھی تعینات کر دی گئی ہے۔

کسانوں کی تیاری سے اندازہ ہوتا ہے کہ وہ سرد راتیں احتجاج میں ہی گزاریں گے اور یہ بھی کہ وہ حکومت کے خلاف ضرورت کے مطابق لمبے عرصے کے لیے احتجاج کرنے نکلے ہیں۔

منگل کو نیو یارک میں سینکڑوں سکھ امریکیوں نے بھارتی کونسلیٹ کے نزدیک احتجاجی مظاہرہ کیا اور ساتھ ہی ان پنجابی کسانوں کے لیے 10 لاکھ ڈالرز کا اعلان بھی کیا جنہیں دلی مارچ کے دوران پولیس سے جھڑپ میں نقصان پہنچا تھا۔

گزشتہ دنوں بابا گرونانک کے جنم دن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے احتجاج کرنے والے بھارتی کسانوں کے حق میں بیان دیا تھا۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ احتجاج کسانوں کا حق ہے اور کینیڈا ہمشہ اپنے حق کیلئے پرامن احتجاج کرنے والوں کا دفاع کرے گا۔

بھارت نے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو  کے اس بیان پر کینیڈین ہائی کشمنر کو طلب کر لیا۔

بھارتی ٹی وی کے مطابق جمعہ کو بھارت نے کینیڈین ہائی کمشنر کو جسٹن ٹروڈو کے بیان پر وزارت خارجہ طلب کیا جہاں انہیں بتایا گیا کہ ایسے بیانات دو طرفہ تعلقات کو شدید نقصان پہنچا سکتے ہیں۔

Tags: اقوام متحدہبھارتی کسانبھارتی کسانوں کا احتجاج
sohail

sohail

Next Post

سیاست کے سینے میں دل نہیں ہوتا

بھارت میں پیٹرول، ڈیزل کی قیمتیں پاکستان سے بہت زیادہ کیوں ہیں؟

جیمز بانڈ سیریز کی فلمیں یوٹیوب پر مفت دیکھی جا سکیں گی

نوازشریف کی وطن واپسی، جنوری میں فیصلہ کر لیا جائے گا، فواد چوہدری

جنوری میں متعارف ہونیوالے سام سنگ کی گلیکسی ایس سیریز فونز کی خصوصیات

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In