• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
منگل, دسمبر 2, 2025
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

خیبرپختونخوا کے اسپتال میں آکسیجن نہ ملنے پر 7 مریض جاں بحق

by sohail
دسمبر 6, 2020
in انتخاب, پاکستان, تازہ ترین
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں خیبر ٹیچنگ ہسپتال (کے ٹی ایچ) میں وقت پر آکسیجن نہ ملنے کے باعث کورونا کے 5 مریضوں سمیت 7 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

اسپتال کے ترجمان فرہاد خان نے کہا کہ ہمارے پاس بیک اپ کے طور پر بھی آکسیجن موجود ہے اور اسٹور میں سپلائی ہونے کے باعث نقصان اتنا زیادہ نہیں ہوا۔

قبل ازیں اپنے ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا تھا کہ گزشتہ رات یہ واقعہ پیش آیا، جس میں ایک کمپنی کی جانب سے ناگزیر وجوہات کے باعث آکسیجن سلنڈر کی فراہمی بروقت نہیں کی گئی۔

ترجمان نے بتایا کہ کہ ہسپتال میں کورونا وائرس کے سب سے زیادہ بستر مختص کیے گئے ہیں اور ہمارے پاس 106 کورونا کے بستر موجود ہیں، ان پر موجود ہر مریض آکسیجن پر انحصار کرتا ہے، جس کی وجہ سے ہماری طلب زیادہ ہے۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ ایک، دو مہینے سے ہمارے آکسیجن فراہم کرنے والے مرکزی ٹینک کو 5 ہزار سے بڑھا کر 10 ہزار لیٹر کردیا گیا تھا، اس کے علاوہ ہمارے پاس 100 کے قریب آکسیجن سلنڈر اسٹینڈ بائے پر موجود تھے۔

ترجمان نے بتایا کہ کمپنی کی جانب سے کوشش کی جاتی ہے کہ بروقت فراہمی کو یقینی بنایا جائے لیکن گزشتہ شب کچھ ناگزیر وجوہات کے باعث وقت پر فراہمی نہیں ہوسکی اور اس وجہ سے یہ واقعہ پیش آیا۔

اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ خوش قسمتی سے ہمارے پاس موجود 100 سلنڈر سے ہم نے فوری طور پر کووڈ وارڈ و دیگر میں آئی سی یوز کو فراہم کیں،جس کی وجہ سے اموات بہت کم ہوئیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ آکسیجن کی فراہمی تاخیر کی وجوہات سے متعلق بھی معلومات حاصل کی جارہی ہیں۔

دوسری جانب خیبرپختونخوا کے وزیر صحت تیمور خان جھگڑا نے بھی واقعے سے متعلق سے ٹوئٹ کیں۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنی ٹوئٹس میں انہوں نے لکھا کہ گزشتہ شب خیبرٹیچنگ ہسپتال میں آکسیجن کی فراہمی کی کمی کا واقعہ پیش آیا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے بورڈ آف گورنرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ فوری طور پر انکوائری کرے اور 48 گھنٹوں میں کارروائی کی جائے۔

ساتھ ہی وزیر صحت نے لکھا کہ اگر یہ غیرمطمئن پائی گئی یا دیگر ضرورت ہوئی تو حکومت فوری طور پر ایک آزادنہ انکوائری کا حکم دے گی۔

تیمور خان جھگڑا کا کہنا تھا کہ تمام حقائق کو عوام کے سامنے لایا جائے گا، تاہم میری درخواست ہے کہ سوشل میڈیا پر غیرمصدقہ معلومات نہ پھیلائی جائیں۔

انہوں نے لکھا کہ صحت کے نظام، اس کی سروس اور احتساب اور شفافیت کے اس کے نظام میں بہتری کے لیے کسی بھی معاملے کو نامکمل نہیں چھوڑا جائے گا۔

Tags: آکسیجن کی کمی
sohail

sohail

Next Post

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے نیب کے خلاف اعلان جنگ کر دیا

محکمہ موسمیات کی آئندہ ہفتے بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیش گوئی

فیصل آباد میں بچی پر تشدد کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے، فردوس عاشق اعوان

پاکستانی خاتون نے جعلی موت کے ذریعے امریکی کپمنی سے 24 کروڑ بٹور لیے

بیوی سے جھگڑے پر شوہر کی غصہ ٹھنڈا کرنے کے لیے 420 کلومیٹر کی لانگ واک

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In