• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
منگل, مئی 19, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

مریم نواز نے پی ڈی ایم کے 8 دسمبر کے جلسے میں بڑے فیصلوں کا عندیہ دے دیا

by sohail
دسمبر 6, 2020
in انتخاب, پاکستان, تازہ ترین
0
0
SHARES
1
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ حکومت لاہور کے جلسے سے خوف زدہ ہے۔

مسلم لیگ ن کے سوشل میڈیا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا ونگ کی ذمہ داری جب انہیں سونپی گئی تو اس وقت یہ محدود تھا لیکن آج پاکستان کی سیاسی جماعتوں میں ایک مضبوط نیٹ ورک کی حیثیت اختیار کر چکا ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ یہ جاننا ضروری ہے کہ ملک میں آج جو ہو رہا ہے وہ کیوں ہو رہا ہے اور کون کر رہا ہے؟

انہوں نے کہا کہ نااہل اور سلیکٹڈ حکومت ہمارے سروں پر مسلط ہے لیکن اس حکومت کی گاڑی نہیں چل رہی ہے، ایک صفحے پر ہونے کے باوجود گاڑی کو دھکا لگایا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سردیوں کا آغاز ہوتے ہی گیس غائب ہو گئی ہے لیکن صارفین کو ہزاروں کا بل باقاعدہ ادا کرنا پڑ رہا ہے۔

مریم نواز نے عمران خان کا نام لیے بغیر طنز کیا کہ کون کہتا تھا میں سبز پاسپورٹ کی عزت کراؤں گا، آج مختلف ممالک میں پاکستانی پاسپورٹ پر پابندی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ضرب عضب اور ردالفساد کے نام سے دو جنگیں لڑیں، جن کے نتیجے میں ملک میں امن قائم ہوا، نوازشریف نے یہ سارے اقدامات اپنی جان کو ہتھیلی پر رکھ کر کیے۔

اس موقع پر مریم نواز نے کہا کہ آج میڈیا سے بھی درخواست کرتے ہیں کہ آخر کب تک حق سچ بولنے کیلئے مجبور رہیں گے۔

مریم نواز نے جسٹس وقار سیٹھ کی بہادری کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ سابق دو چیف جسٹس کو کس طرح یاد کیا جا رہا ہے، ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان میں انصاف کا بول بالا ہو اور فیصلے انتقام کی بنیاد پر نہ ہوں۔

انہوں کہا کہ پاکستان کے عوام یہ جنگ جیت چکے ہیں، جس کا 13 دسمبر کواعلان ہونا باقی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم 8 دسمبر کو بڑے فیصلے کرنے جا رہی ہے، اگر اسمبلی سے استعفوں کا فیصلہ ہوا تو تمام منتخب اراکین اس پر عمل کریں، اگر کوئی رکن دباؤ میں آیا تو عوام اس کا گھیراؤ کریں گے۔

Tags: اسمبلیوں سے استعفےپی ڈی ایم کا لاہور میں جلسہعمران خانمریم نواز
sohail

sohail

Next Post

اینڈرائیڈ کی 11 مشہور ایپس سائبر سیکیورٹی ماہرین کی طرف سے خطرناک قرار

استعفوں کے معاملے پر پی ڈی ایم الجھن کا شکار ہے، شاہ محمود قریشی

پاکستان کی سیاسی صورتحال پر ارشاد بھٹی کے ساتھ رؤف کلاسرا کا وی لاگ، اہم انکشافات

بحرین سمٹ کے موقع پر سعودی شہزادے ترکی الفیصل کی اسرائیل پر شدید تنقید

چین نے خاموشی سے بھارت کے مزید تین گاؤں پر قبضہ کرلیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In