• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
پیر, ستمبر 22, 2025
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

نیٹ فلیکس نے ‘دی کراؤن’ کو فکشن قرار دینے کا برطانوی مطالبہ مسترد کر دیا

by sohail
دسمبر 7, 2020
in انتخاب, انٹرٹینمنٹ, تازہ ترین, دنیا
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

برطانوی حکومت نے امریکی ملٹی نیشنل اسٹڑیمنگ ویب سائٹ نیٹ فلیکس سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ حال ہی میں ریلیز کی گئی ویب سیریز ‘دی کراؤن’ کے آغاز میں یہ انتباہ جاری کرے کہ مذکورہ سیریز حقیقی نہیں بلکہ اس کی کہانی فکشن پر مبنی ہے۔

تاہم نیٹ فلیکس نے برطانوی حکومت کا مطالبہ مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وہ سیریز کے آغاز میں یہ انتباہ جاری نہیں کریں گے کہ دی کراؤن کی کہانی غیر حقیقی ہے۔

نیٹ فلیکس سیریز ‘دی کراؤن’ سے برطانوی حکومت پریشان

لیڈی ڈیانا کے متعلق نیٹ فلیکس کی سیریز ‘دی کراؤن’ کا اگلا سیزن ریلیز کے لیے تیار

برطانوی حکومت نے سیریز کے چوتھے سیزن پر اعتراض کرتے ہوئے انتباہ جاری کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

دی کراؤن کا چوتھا سیزن نیٹ فلیکس پر گزشتہ ماہ 15 نومبر کو ریلیز کیا گیا تھا۔

مذکورہ سیریز کے پہلے تین سیزن جاری کئے جا چکے ہیں، تاہم ان پر برطانوی حکومت نے کوئی اعتراض نہیں کیا تھا۔

سیریز کے چوتھے سیزن میں برطانوی شاہی خاندان کے متعدد نئے کردار دکھائے گئے ہیں، جن میں لیڈی ڈیانا، ان کے شوہر شہزادہ چارلس اور برطانیہ کی پہلی خاتون وزیراعظم مارگریٹ تھیچر کا کردار بھی شامل ہے۔

مذکورہ سیزنز کے ریلیز ہوتے ہی کئی شائقین نے اسے سیریز کے تمام سیزنز سے بہتریں قرار دیا تھا۔

سیریز کی تعریفیں کیے جانے کے بعد برطانیہ کے وزیر ثقافت اولیور ڈاؤن نے نیٹ فلیکس سے انتباہ جاری کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

اولیور ڈاؤن نے کہا تھا کہ اس میں کوئی شک نہیں دی کراؤن کے چوتھے سیزن کو شاندار طریقے سے فلمایا گیا ہے، تاہم اسے دیکھ کر نئی نسل کے لوگ غیر حقیقی باتوں کو حقیقت سمجھ بیٹھیں گے۔

تاہم نیٹ فلیکس کی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ انہوں نے دی کراؤن کو ہمیشہ ایک ڈرامے کے طور پر پیش کیا اور سیریز کے چوتھے سیزن کو بھی وہ ماضی کی طرح پیش کر رہے ہیں۔

نیٹ فلیکس کے مطابق شائقین کو بخوبی معلوم ہے کہ دی کراؤن فکشن پر مبنی ایک تاریخی ڈرامہ ہے جس کے آغاز میں یہ انتباہ لگانے کی ضرورت نہیں ہے کہ مذکورہ ڈرامہ غیر حقیقی ہے۔

دی کراؤن کو ابتدائی طور پر نومبر 2016 میں جاری کیا گیا تھا اور اس سیریز کے پہلے سیزن میں 1947 سے 1955 کا شاہی خاندان کا دور دکھایا گیا تھا۔

دی کراؤن سیریز کی مرکزی کہانی ملکہ برطانیہ ایلزبتھ دوئم کی زندگی پر مبنی ہے اور سیریز کا آغاز ہی ان کی جوانی، شادی اور تخت سنبھالنے سے ہوتا ہے۔

دی کراؤن کا دوسرا سیزن 2017 میں ریلیز کیا گیا تھا جس کی کہانی 1956 سے 1964 کے عرصے کو دوران گھومتی ہے۔

مذکورہ سیریز میں نہ صرف شاہی محل میں ہونے والی سازشوں اور معاشقوں کو دکھایا گیا بلکہ اس میں برطانوی شاہی خاندان کے دنیا بھر کی سیاست پر پڑنے والے اثرات کے اہم واقعات کو بھی دکھایا گیا تھا۔

دی کراؤن کا تیسرا سیزن نومبر 2019 میں ریلیز کیا گیا تھا جس میں 1964 سے 1977 کا دور دکھایا گیا تھا۔

Tags: دی کراؤن سیریزنیٹ فلیکس
sohail

sohail

Next Post

کورونا اور عالمی انسانیت کو نگلتے نظام کی اصل کہانی

کورونا وبا نے امریکہ کو ہلا کر رکھ دیا، ایک دن میں ریکارڈ کیسز

بابر اعظم پر الزامات عائد کرنے والی خاتون پر مبینہ قاتلانہ حملہ

مسلم لیگ ن کے کارکنوں کو کنونش مہنگا پڑ گیا، ڈھائی ہزار کے خلاف مقدمہ درج

بھارتی ریاست میں پراسرار بیماری سے ایک ہلاک، سینکڑوں اسپتال پہنچ گئے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In