• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
منگل, دسمبر 2, 2025
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انٹرٹینمنٹ

اداکارہ زینب جمیل نے مذہب کی خاطر شوبز کو خیرباد کہہ دیا

by sohail
دسمبر 7, 2020
in انٹرٹینمنٹ, پاکستان, تازہ ترین
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

پاکستان کی معروف اداکارہ زینب جمیل نے انسٹا گرام پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ میں فخر سے اس بات کا اعلان کر رہی ہوں کہ میں بطور اداکارہ و ماڈل اپنا کیریئر جاری نہیں رکھوں گی۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ الحمدللہ ، اللہ پاک نے مجھے قرآن و حدیث کی تعلیم حاصل کرنے کا شرف بخشا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں اب دین اسلام کی زیادہ سے زیادہ تعلیم حاصل کروں گی۔

اداکارہ زینب جمیل نے نجی چینل سے بطور اینکر اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا اور کچھ عرصے بعد وہ ایک انٹرٹینمنٹ چینل پر وی جے کے طور پر کام کر رہی تھیں۔

انہوں نے اس کے بعد کئی ڈراموں میں اداکاری بھی کی، زینب جمیل نے سدا سکھی رہو، سسرال میری بہن کا، مل کے بھی ہم نہ ملے، منچلی اور آپ کی کنیز جیسے ڈرموں میں اداکاری کی ہے۔

یاد رہے ان سے قبل پاکستانی معروف ماڈل و اداکارہ انعم ملک نے بھی مذہب کی خاطر شوبز کو خیرباد کہنے کا اعلان کیا تھا۔

زینب جمیل کے علاوہ شوبز سے وابستہ دیگر شخصیات کی جانب سے بھی ماضی میں مذہب کی خاطر ایسے اعلانات سامنے آ چکے ہیں۔

پاکستان کے معروف اداکار حمزہ علی عباسی نے نومبر 2019 میں شوبز سے کنارہ کشی اختیار کر لی تھی لیکن انہوں رواں برس ستمبر میں محض ایک سال سے بھی کم عرصے بعد واپسی کا عندیہ دیا تھا۔

اسی طرح گزشتہ نومبر میں گلوکارہ و اداکارہ رابی پیرزادہ نے اپنی ویڈیو لیک ہونے اور لوگوں کے تلخ رویوں کے بعد شوبز چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔

رواں برس مارچ میں معروف اداکار فیروز خان نے بھی شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرکے اسلامی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے کا اعلان کرکے سب کو حیران کر دیا تھا۔

Tags: زینب جمیل
sohail

sohail

Next Post

5 بچوں کو نہر میں پھینکنے والے سنگدل باپ کے پچھتاوے

مسلح ملیشیا کے متعلق وزارت داخلہ کے مراسلے پر فضل الرحمان کا سخت ردعمل

سپریم کورٹ نے افغان مہاجرین کا بڑا مسئلہ حل کر دیا

ریڈ زون میں فائرنگ کرنے والے جج کو برطرف کر دیا گیا

بھارتی ڈراموں کی معروف اداکارہ دیویا بھٹناگر کی کورونا کے باعث موت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In