• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
منگل, مئی 19, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

ملکی راز دشمنوں تک پہنچانے پر ایران کی سابق نائب صدر کو سزا سنا دی گئی

by sohail
دسمبر 7, 2020
in انتخاب, تازہ ترین, دنیا
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

ایرانی فارس نیوز ایجنسی کی خبروں کے مطابق ایرانی عدالت نے امور خواتین کی سابق خاتون نائب صدر کو ڈھائی سال کی قید سنائی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ شہین دخت مولاوردی پر ملکی راز دشمن طاقتوں تک پہنچانے کا الزام ثابت ہو چکا ہے۔

ایک ملکی عدالت نے 55 سالہ مولاوردی کو یہ سزا 5 دسمبر کو سنائی تھی۔ ان پر مزید الزام ایرانی حکومت کے خلاف غیر ملکی طاقتوں کے ساتھ مل کر پراپیگنڈا کرنے کا تھا۔

ان الزامات کے متعلق مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔ تاہم دوسری جانب شہین مولاوردی اپنے خلاف دائر کیے گئے تمام الزامات کی تردید کرتی آئی ہیں۔

ایرانی خبر رساں ادارے اسنا سے گفتگو کرتے ہوئے مولاوردی نے بتایا کہ ان کو عدالتی فیصلے کے متعلق مطلع کر دیا گیا ہے اور یہ کہ وہ آئندہ 20 دنوں میں اس کے خلاف اپیل دائر کریں گی۔

2013-2017 تک موجودہ ایرانی صدر حسن روحانی کے پہلے دورِحکومت میں مولاوردی امور خواتین کی نائب صدر کے طور پر خدمات انجام دیتی رہیں۔ بعد ازاں ایرانی صدر نے انہیں شہری حقوق کے متعلق اپنی معاون خصوصی کا عہدہ سونپ دیا تھا۔

مولاوردی عرصہ دراز سے اسلامی جمہوریہ ایران میں اقوام متحدہ کے ذیلی اداروں کی مدد کے ساتھ خواتین کے حقوق کی خاطر جدوجہد کرتی رہی ہیں۔ وہ خواتین کی مردوں کے کھیلوں کی تقاریب میں شرکت پر بات کرنے کی وجہ سے متعدد مرتبہ تنازعات کا بھی شکار رہ چکی ہیں۔

2016 میں دارالحکومت تہران کی ایک عدالت نے انہیں جھوٹی خبریں پھیلانے کے الزام میں طلب کیا تھا۔ رپورٹس کے مطابق انہوں نے الزام دائر کیا تھا کہ صوبہ بلوچستان-سیستان کے ایک گاؤں کے تمام مردوں کو نشہء آور جرائم کے الزام میں قتل کر دیا گیا ہے۔ عدلیہ نے یہ الزامات رد کر دیے تھے

Tags: ایرانی نائب صدر کو سزا
sohail

sohail

Next Post

کویتی پارلیمانی انتخابات میں ایک بھی خاتون کامیاب نہ ہو سکی

دبئی کے شاہی خاندان کے فرد نے 14 ارب روپے میں اسرائیلی فٹ بال کلب خرید لیا

فائز عیسیٰ کیس: سرینا عیسیٰ نے بینچ کی تشکیل پر سوال اٹھا دیا

برطانیہ میں 90 سالہ خاتون سے کورونا ویکسین لگانے کا کام شروع

معروف صنعتکار سراج قاسم تیلی دبئی میں انتقال کر گئے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In