• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
جمعرات, جون 18, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

دبئی کے شاہی خاندان کے فرد نے 14 ارب روپے میں اسرائیلی فٹ بال کلب خرید لیا

by sohail
دسمبر 7, 2020
in انتخاب, تازہ ترین, دنیا
0
0
SHARES
1
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

متحدہ عرب امارات کے شاہی خاندان کے فرد شیخ حماد بن خلیفہ نے 30 کروڑ شیکل (14 ارب 75 کروڑ روپے) میں اسرائیلی فٹ بال کلب بیطار یروشلم کے 50 فیصد شیئرز خرید کر لیے ہیں۔

بیطار یروشلم کلب آج تک کسی عرب کھلاڑی کو اپنی ٹیم میں جگہ نہ دینے کی وجہ سے کئی دہائیوں سے تنازعوں کا شکار رہا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ کلب کے مداحین اور فینز میں بھی نسل پرستی کا عنصر دیکھنے کو ملتا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ حماد بن خلیفہ کے اس قدم کے بعد کلب کا مالک ازخود ایک عرب بن گیا ہے۔

ایک اسرائیلی اخبار کے مطابق ڈائریکٹرز کا ایک نیا بورڈ تشکیل دیا جائے گا جس میں شیخ حماد بن خلیفہ کا بیٹا محمد بن حماد بن خلیفہ بھی شامل ہوگا جو کہ شیخ کے نمائندے کے طور پہ منظرعام پر رہے گا۔

کلب کے مالک موشے ہوگیگ اور شیخ کے درمیان معاہدے میں ثالث کا کردار ادا کرنے والی کاروباری شخصیت ناؤم کوئن کا کہنا ہے کہ رہنماؤں کے درمیان امن کی صورتحال قوموں کے درمیان امن کا سبب بنتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس معاہدے کے ذریعے بیطار کلب کو یورپین میدان میں شہرت ملے گی اور یہ دنیا کی بہترین ٹیموں کے ساتھ مقابلہ کرنے کے قابل ہوجائے گا۔

کوئن نے مزید اضافہ کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے مابین معاہدے کے بعد دونوں ممالک کی طرف سے کاروباری معاہدوں کو فروغ مل رہا ہے۔

ہو سکتا ہے کہ کلب انتظامیہ ان ضروری فنڈز کے ذریعے ٹیم کو ایک بالکل مختلف سمت میں منتقل کر دے اور اسے ایک تازہ شروعات دے سکے۔

یاد رہے کہ یہ معاہدہ ایسے وقت پر سامنے آیا ہے کہ جب متحدہ عرب امارات کی طرف سے اسرائیل کی جانب بہتر تعلقات کے لئے ہاتھ بڑھایا گیا ہے۔ دونوں ممالک کے مابین تعلقات معمول کی طرف لے جانے کے لئے دوطرفہ کوششیں جاری ہیں۔

sohail

sohail

Next Post

فائز عیسیٰ کیس: سرینا عیسیٰ نے بینچ کی تشکیل پر سوال اٹھا دیا

برطانیہ میں 90 سالہ خاتون سے کورونا ویکسین لگانے کا کام شروع

معروف صنعتکار سراج قاسم تیلی دبئی میں انتقال کر گئے

عامرلیاقت کی دوسری اہلیہ طوبیٰ عامر نے اداکاری کے میدان میں قدم رکھ دیا

حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت پر سپریم کورٹ کا نیب کو نوٹس جاری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In