• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
منگل, دسمبر 2, 2025
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

فائز عیسیٰ کیس: سرینا عیسیٰ نے بینچ کی تشکیل پر سوال اٹھا دیا

by sohail
دسمبر 8, 2020
in انتخاب, پاکستان, تازہ ترین
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

پاکستان کی سپریم کورٹ میں جسٹس قاضی فائز عیسٰی کیس کی سماعت کے دوران ان کی اہلیہ سرینا عیسیٰ نے سوال اٹھایا کہ 7 رکنی بیچ کے فیصلے کو 6 رکنی بینچ کیسے کالعدم قرار دے سکتا ہے۔

انہوں نے استدعا کی کہ میرے مقدمے کی سماعت کیلئے 10 رکنی بینچ تشکیل دیا جائے۔

یاد رہے سپریم کورٹ میں جسٹس فائز عیسیٰ کیس کی سماعت جسٹس عمر عطا بندیاں کی سربراہی میں چھ رکنی بینچ نے کی۔

سماعت کے دوران اہلیہ فائز عیسیٰ نے روسٹرم پر آنے کی اجازت چاہی، تو جسٹس عمر بندیال نے کہا کہ منیر ملک دلائل کا آغاز کر لیتے، جس پر بیگم سرینا عیسیٰ نے کہا میں متاثرہ فریق ہوں، اور عدالت کے سامنے حقائق رکھنا چاہتی ہوں۔

جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ آپ کے بہت سے معاون وکیل ہیں، آپ کی صاحبزادی بھی ساتھ ہے، اس پر سرینا عیسیٰ نے کہا میری بٹی بیرسٹر ہے۔

 جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ ہم آج آپ کو تفصیل سے سنیں گے۔

اجازت ملنے پر بیگم سرینا عیسیٰ نے اپنی گزارشات پیش کرتے ہوئے بینچ کے ایک ایک رکن کو مخاطب کیا۔

انہوں نے اپنے دلائل میں کہا کہ سپریم کورٹ رولز کے مطابق جو بینچ فیصلہ کرتا ہے، وہی نظرثانی بھی سنتا ہے، میں اس کیس میں فریق نہیں تھی لیکن اس کے باوجود 81 مرتبہ میرا نام لیا گیا۔

بعد ازاں انہوں نے اپنے مقدمے کی سماعت کیلئے دس رکنی بینچ تشکیل دینے کا مطالبہ کر دیا۔

اس موقع پر جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ میں مانتا ہوں کہ چھ رکنی بینچ سات رکنی بینچ کے فیصلے کو کالعدم قرار نہیں دے سکتا، اس حوالے سے ہم نے آپ کے نکات رجسٹر کر لئے ہیں۔

سرینا عیسیٰ نے کہا کہ سپریم کورٹ کے رجسٹرار نے چھ رکنی بینچ تشکیل دے کر غلطی کی ہے۔

انہوں نے بینچ میں شامل تمام ججز کے نام لے کر ان سے ایک ہی سوال دہرایا کہ کیا چھ رکنی بینچ سات رکنی بینچ کے فیصلے کی نظر ثانی سن سکتا ہے؟

بیگم سرینا عیسیٰ کی طرف سے چیف جسٹس پاکستان کو اس مقدمے کا فریق قرار دینے پر جسٹس عمر عطا بندیال برہم ہو گئے، انہوں نے کہا کہ آپ چیف جسٹس پر الزام لگا رہی ہیں، آپ ہماری فیملی کا حصہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایسا کبھی نہیں ہوا کہ کیس کی سماعت میں چیف جسٹس پر الزام لگایا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ آپ ادارے اور اس کے سربراہ کے بارے بات کرتے ہوئے محتاط رہیں، چیف جسٹس بینچ بنا سکتا ہے کیونکہ یہ ان کا آئینی اختیار ہے۔

جسٹس عمر عطا بندیال کی جانب سے برہمی پر سیرینا عیسی نے عدالت سے معافی مانگ لی اور کہا کہ میرا مقصد کسی معزز جج کی دل آزاری نہیں تھا۔

جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیئے کہ آپ نے جس انداز میں سوالات اٹھائے یہ طریقہ درست نہیں ہے۔

دوران سماعت وکیل رشید اے رضوی نے کہا کہ اگر نو جج نظرثانی کیس سنیں تو اس سے نقصان کیا ہے؟ ان کا کہنا تھا کہ یہ تاثر نہیں جانا چاہیے کہ انصاف نہیں ہوا۔

بینچ کے رکن جسٹس میب اختر نے کہا کہ ایک سینئر وکیل کے منہ سے عدالت پر عدم اعتماد قابل افسوس ہے، بعد ازاں بینچ نے کیس کی سماعت جمرات 10 دسمبر تک ملتوی کر دی۔

Tags: جسٹس قاضی فائز عیسیٰسپریم کورٹ آف پاکستانسرینہ عیسیٰ
sohail

sohail

Next Post

برطانیہ میں 90 سالہ خاتون سے کورونا ویکسین لگانے کا کام شروع

معروف صنعتکار سراج قاسم تیلی دبئی میں انتقال کر گئے

عامرلیاقت کی دوسری اہلیہ طوبیٰ عامر نے اداکاری کے میدان میں قدم رکھ دیا

حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت پر سپریم کورٹ کا نیب کو نوٹس جاری

'نوازشریف ایک نہیں بلکہ تین شخصیات کا استعفیٰ چاہتے ہیں'

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In