• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
پیر, ستمبر 22, 2025
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت پر سپریم کورٹ کا نیب کو نوٹس جاری

by sohail
دسمبر 8, 2020
in انتخاب, پاکستان, تازہ ترین
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

سپریم کورٹ نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت پر نیب کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔

حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت کی سماعت کے دوران جسٹس مشیر عالم نے ریمارکس دیے کہ ملزم سے منسوب اکاؤنٹس کا جائزہ لیا تو مشکل ہو جائے گی، بہتر ہے کہ عدالت سے میرٹ پر آبزرویشن نہ لیں۔

جسٹس یحیٰ آفریدی نے ریمارکس دیے کہ میرٹ پر ضمانت نہ مانگیں، یہ پہاڑ سر کرنے والی بات ہو گی۔ عدالت نے سلمان شہباز اور دیگر ملزمان کی عدم گرفتاری پر اظہار برہمی بھی کیا۔

عدالت نے نیب کے وکیل سے استفسار کیا کہ ٹرائل کورٹ میں اب تک کتنے مقدمات زیر التوا ہیں، حمزہ شہبازکے کیس کا کیا نمبر ہے اور ٹرائل کورٹ میں اس کا نمبر کب آئے؟

اس موقع پر جسٹس یحیٰ آفریدی نے یاد دہانی کرائی کہ سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق نیب مقدمات کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر ہو گی، ٹرائل کورٹ میں کس کے ساتھ امتیازی سلوک نہیں کیا جا سکتا۔

انہوں نے استفسار کیا کہ نیب کو گواہان کے بیانات ریکارڈ کرنے کے لیے کتنا وقت درکار ہے؟

ایڈیشنل پراسیکیوٹر نیب عمران الحق نے سپریم کورٹ کو بتایا کہ نیب 6 ماہ میں تمام گواہوں کے بیانات ریکارڈ کر لے گا۔

جسٹس مشیر عالم نے پوچھا کہ گواہوں کے بیانات میں اتنا وقت کیوں لگ رہا ہے؟ مقدمے کے دیگر ملزمان کو گرفتار کیوں نہیں کیا گیا؟

جسٹس طارق مسعود نے کہا نیب کا یہی تو کام ہے ایک کو گرفتار کر کے باقیوں کو کھلا چھوڑ دیتے ہیں۔ آپ نے ملزم کو 2019 میں گرفتار کیا، جائیدادیں ضبط کیوں نہیں ہو سکیں؟

جسٹس یحییٰ آفریدی نے ہدایت کی کہ نیب کے تمام زیر التوا کیسز کی تفصیل عدالت میں جمع کرائیں۔

سپریم کورٹ نے سلمان شہباز سمیت تمام مفرور ملزمان کی جائیداد ضبطگی کی تفصیلات طلب کر لی ہیں۔

بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔

Tags: حمزہ شہبازسپریم کورٹ آف پاکستانقومی احتساب بیورو
sohail

sohail

Next Post

'نوازشریف ایک نہیں بلکہ تین شخصیات کا استعفیٰ چاہتے ہیں'

اہم سڑکیں، ریلوے لائنز بند، بھارتی کسانوں کا ملک گیر ہڑتال کا اعلان

عدالت کا مجرم کی جگہ 3 سال قید بھگتنے والے بے گناہ کو معاوضہ دینے کا حکم

دنیا میں سب سے مہنگا اور سب سے سستا پیٹرول کہاں ملتا ہے؟

پی ٹی وی کے چیئرمین نعیم بخاری نے آتے ہی 8 ملازمین برطرف کر دیے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In