• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
پیر, ستمبر 22, 2025
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

دنیا میں سب سے مہنگا اور سب سے سستا پیٹرول کہاں ملتا ہے؟

by sohail
دسمبر 8, 2020
in انتخاب, تازہ ترین, دنیا, معیشت
0
0
SHARES
1
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

دنیا بھر میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کو اس ملک میں مہنگائی کا معیار سمجھا جاتا ہے۔ کسی بھی ملک میں ان مصنوعات کا مہنگائی کے ساتھ براہ راست تعلق ہوتا ہے۔ 

دنیا میں کئی ایسے ممالک ہیں جن میں پاکستان بھی شامل ہے جہاں پیٹرول کی قیمتوں کا دو ہفتوں بعد یا ماہانہ کی بنیادوں پر جائزہ لیا جاتا ہے۔

اسی طرح کئی ایسے ممالک بھی ہیں جہاں پیٹرولیم مصنوعات کے داموں کا جائزہ روزانہ کی بنیاد پر لیا جاتا ہے۔ بھارت ایسے ممالک کی ایک مثال ہے۔

فی الوقت پاکستان میں پیٹرول کی قیمت 100.69 روپے مقرر کی گئی ہے جب کہ ڈیزل 105.43 روپے میں فروخت کیا جارہا ہے۔ دنیا بھر میں پیٹرول کی پاکستانی روپے میں اوسط قیمت 162 روپے 30 پیسے ہے۔

مندرجہ ذیل اعداد و شمار 30 نومبر تک کے ہیں اور تمام قیمتیں پاکستانی روپے میں پیش کی گئی ہیں۔

دنیا میں اس وقت سب سے مہنگا پیٹرول ہانگ کانگ میں بیچا جا رہا ہے جہاں اس کی فی لیٹر قیمت 364 روپے 85 پیسے ہے۔ ماہرین کے مطابق اس کی وجہ پیٹرول اسٹیشن تعمیر کرنے کے لیے زمین کی خریداری پر بڑا خرچہ آنا ہے۔

اس کا اندازہ یہاں سے لگایا جا سکتا ہے کہ ہانگ کانگ میں پیٹرول اسٹیشن تعمیر کرنے کے لیے زمین کی قیمتوں میں گزشتہ صدی میں 400 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

فہرست میں دوسرا نمبر ملک شام کا ہے جبکہ سینٹرل افریقن ریپبلک تیسرے پر ہے جہاں پیٹرول کی فی لیٹر قیمتیں 326 روپے اور 320 روپے 42 پیسے بالترتیب ہیں۔

 اگر ایسے ممالک کو زیر بحث لایا جائے جہاں پیٹرول سستا ہے تو سرفہرست وینزویلا ہے جہاں اس کی قیمت 3 روپے 20 پیسے فی لیٹر ہے۔ اس فہرست میں دوسرا نمبر ایران کا ہے جہاں پیٹرول 9 روپے 22 پیسے میں فروخت کیا جارہا ہے۔ تیسرا نمبر افریقی ملک انگولا کا ہے جہاں پیٹرول 39 روپے میں بیچا جارہا ہے۔

Tags: دنیا میں پیٹرول کی قیمتیں
sohail

sohail

Next Post

پی ٹی وی کے چیئرمین نعیم بخاری نے آتے ہی 8 ملازمین برطرف کر دیے

یونیورسٹی طالبہ کی پراسرار موت، پولیس نے تحقیقات شروع کر دیں

استعفے فضل الرحمان کے پاس جمع کرا دیں، نواز شریف کی پی ڈی ایم اجلاس میں تجویز

عمران خان کی اپوزیشن کے ساتھ مذاکرات کے لیے مشروط آمادگی

تمام اراکین اسمبلی 31 دسمبر تک پارٹی قائدین کے پاس استعفے جمع کرائیں گے، فضل الرحمان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In