• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
بدھ, اپریل 15, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

استعفے فضل الرحمان کے پاس جمع کرا دیں، نواز شریف کی پی ڈی ایم اجلاس میں تجویز

by sohail
دسمبر 8, 2020
in انتخاب, پاکستان, تازہ ترین
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے جاری اجلاس میں سابق وزیراعظم نواز شریف نے تجویز پیش کی ہے کہ تمام جماعتیں اپنے ارکان اسمبلی کے استعفے اپوزیشن اتحاد کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے حوالے کر دیں۔

اسلام آباد میں پی ڈی ایم کا اجلاس جاری ہے جس میں نواز شریف اور سابق صدر آصف علی زرداری بذریعہ ویڈیو لنک موجود ہیں

ان کے علاوہ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز، شاہد خاقان عباسی اور دیگر جماعتوں کے سربراہ اجلاس میں شامل ہیں۔

اجلاس میں مختلف تجاویز سامنے آ رہی ہیں جن میں اسمبلیوں سے استعفوں کے ساتھ ساتھ تحریک عدم اعتماد اور اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ شامل ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران آصف زرداری نے نواز شریف سے مخاطب ہو کر پوچھا کہ کیا آپ نے کمرے میں بھی ماسک پہنا ہوا ہے؟

اس پر نوازشریف نے ہنستے ہوئے جواب دیا کہ ماسک فیشن میں پہنا ہے، ان کے اس جواب پر پی ڈی ایم کے شرکاء کے قہقہوں سے کمرہ گونج اٹھا۔

ذرائع کے مطابق مریم نواز نے آصف علی زرداری کو بختاور کی منگنی پر مبارکباد دی، آصف زرداری اور نوازشریف نے اسلام آباد کے موسم کا احوال پو چھا۔

اس کے علاوہ ایک اہم پیشرفت یہ دیکھنے میں آئی ہے کہ لاہور اور سرگودھا سے مسلم لیگ (ن) کے 5 ارکان قومی اسمبلی نے ایڈوانس میں استعفے پارٹی قیادت کو بھجوادیے ہیں۔

یاد رہے کہ مریم نواز نے اپنے ایک خطاب میں متوقع طور پر استعفے نہ دینے والے اراکین اسمبلی کو دھمکی دی تھی کہ لوگ ان کے گھروں کا گھیراؤ کریں گے۔

Tags: آصف زرداریپاکستان ڈیموکرٹیک موومنٹپی ڈی ایم اجلاسنواز شریف
sohail

sohail

Next Post

عمران خان کی اپوزیشن کے ساتھ مذاکرات کے لیے مشروط آمادگی

تمام اراکین اسمبلی 31 دسمبر تک پارٹی قائدین کے پاس استعفے جمع کرائیں گے، فضل الرحمان

کے ایچ ایم گروپ کی طرف سے کارپوریٹ ٹریننگ کورسز کا آغاز، سی ای او خالد نواز کا پیغام

بھارتی فوج کے سربراہ کا تاریخ میں پہلی بار سعودی عرب کا دورہ، رؤف کلاسرا کا وی لاگ

جاپان میں شرح پیدائش بڑھانے کے لیے مصنوعی ذہانت کے استعمال کا فیصلہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In