• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
پیر, جون 1, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home پاکستان

یونیورسٹی طالبہ کی پراسرار موت، پولیس نے تحقیقات شروع کر دیں

by sohail
دسمبر 8, 2020
in پاکستان, تازہ ترین
0
0
SHARES
11
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

راولپنڈی کے علاقے شکریال میں واقع نجی یونیورسٹی میں نفسیات کی تعلیم حاصل کرنے والی طالبہ ایمن شفیق کی پراسرار موت کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر ایمن کے ساتھیوں کی طرف سے ان کی موت پر شک و شبہات کا اظہار کر کے پولیس کو اس جانب متوجہ کیا گیا تھا۔

سٹی پولیس آفیسر(سی پی او) محمد احسن یونس نے واقعے کا نوٹس لیا اور فوری تحقیقات کا حکم دیا۔ اسٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او) صادق آباد طاہر ریحان کی جانب سے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

صادق آباد پولیس نے ایمن شفیق کے شوہر اور ساس کے بیانات ضبط تحریر میں لانے کے بعد ابتدائی رپورٹ درج کر لی ہے۔

ان بیانات میں یہ کہا گیا ہے کہ ایمن کی موت فطری تھی اور دائر کیے گئے الزامات بے بنیاد ہیں۔

مزید اطلاعات کے مطابق امکان ہے کہ موت کی اصل وجہ جاننے کے لیے طالبہ کے پوسٹ مارٹم کی درخواست عدالت میں دائر کی جائے گی۔

ایمن شفیق کی ساتھی طالبہ لاریب نیازی نے ٹوئٹر پر سی پی او کو مخاطب کر کے کہا تھا کہ اس واقعے کی جلد از جلد ایف آئی آر درج کی جائے۔ ان کی ٹویٹ میں مزید لکھا تھا کہ یہ واقع نیو شکریال میں پیش آیا تھا اور یہ کہ یہ واقعہ 4 دسمبر کو راجا ٹاؤن میں واقع مرحومہ کے سسرالیوں کے رہائشی مکان میں پیش آیا تھا۔

لاریب نیازی کے بقول ایمن اپنی شادی شدہ زندگی سے ناخوش تھیں اور اکثر دوستوں کے ساتھ اس بارے میں بات کیا کرتی تھیں۔ طالبہ کی تدفین کے بعد اس معاملے پر ایمن کے ساتھیوں کی طرف سے آواز اٹھائی گئی اور سینیئر پولیس افسران کی توجہ مذکورہ واقع کی طرف دلائی گئی تھی۔

پولیس کے مطابق انہیں طالبہ کی موت کے متعلق کسی بھی موقع پر آگاہ نہیں کیا گیا تھا اور یہ کہ موت کے بعد ایمن کے گھر والوں نے ان کی تدفین کر دی تھی۔ عدالت کی طرف سے پوسٹ مارٹم کی اجازت ملنے کے بعد قبر کشائی کی جائے گی۔

Tags: ایمن شفیقیونیورسٹی کی طالبہ کی موت
sohail

sohail

Next Post

استعفے فضل الرحمان کے پاس جمع کرا دیں، نواز شریف کی پی ڈی ایم اجلاس میں تجویز

عمران خان کی اپوزیشن کے ساتھ مذاکرات کے لیے مشروط آمادگی

تمام اراکین اسمبلی 31 دسمبر تک پارٹی قائدین کے پاس استعفے جمع کرائیں گے، فضل الرحمان

کے ایچ ایم گروپ کی طرف سے کارپوریٹ ٹریننگ کورسز کا آغاز، سی ای او خالد نواز کا پیغام

بھارتی فوج کے سربراہ کا تاریخ میں پہلی بار سعودی عرب کا دورہ، رؤف کلاسرا کا وی لاگ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In