• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
اتوار, مئی 31, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

کسانوں کے احتجاج کو پاک بھارت معاملہ قرار دینے پر بورس جانسن تنقید کی زد میں

by sohail
دسمبر 10, 2020
in انتخاب, تازہ ترین, دنیا
0
0
SHARES
2
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے بھارتی کسانوں کے احتجاج کی وجہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کو سمجھ لیا جس پر لوگوں کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائیٹس پر انہیں سخت تنقید اور طنز کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

برطانوی پارلیمان میں سوال جواب کے سلسلے کے دوران پارلیمانی رکن تن من جیت سنگھ کی جانب سے کہا گیا کہ بھارتی حکومت کی طرف سے مظاہرین کے خلاف واٹر کینن، آنسو گیس اور سخت طاقت کا استعمال کیا جارہا ہے۔ انہوں نے ان مظاہروں پر برطانوی حکومت کا موقف جاننے کی کوشش کی اور سوال کیا کہ کیا وزیراعظم اس بات سے متفق ہیں کہ پرامن مظاہرہ کرنا ہر شخص کا بنیادی حق ہے؟

برطانوی وزیراعظم نے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ انہیں پاکستان اور بھارت کے درمیان موجودہ صورتحال پر سخت تشویش ہے تاہم یہ ان دو ممالک کے آپس میں حل کرنے والے معاملات ہیں۔

بورس جانسن کی جانب سے کیے گئے اس تبصرے کے تھوڑی ہی دیر بعد سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر صارفین نے اس بیان پر کڑی تنقید کی۔

برطانوی پارلیمان کے رکن افضل خان نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے کا پاکستان اور بھارت سے کوئی تعلق نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ تن من جیت سنگھ کی جانب سے کیے گئے سوال کا وزیراعظم نے ایک غیر متعلقہ جواب دیا ہے۔

ایک اور برطانوی رکن پارلیمان زارہ سلطانہ نے بھی ٹوئیٹر پر برطانوی وزیراعظم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے طنزیہ کہا کہ وزیر اعظم کو کشمیر اور پنجاب کے درمیان فرق معلوم نہیں ہے۔

یاد رہے کہ بھارت میں مودی سرکار کی طرف سے نافذ کیے گئے نئے زرعی قوانین کے خلاف بھارتی کسانوں کی جانب سے نئی دلی میں کئی ہفتوں سے مظاہرے کئے جارہے ہیں۔ کسانوں کے مطابق ان قوانین سے ان کے بسر اوقات کو نقصان پہنچے گا جبکہ بڑی کمپنیز اس سے مستفید ہوں گی۔ ان کسانوں کا تعلق زیادہ تر بھارت کی پنجاب اور ہریانہ ریاستوں سے ہے۔

Tags: بھارت میں کسانوں کا مظاہرہبورس جانسنپاک بھارت تعلقات
sohail

sohail

Next Post

2019 میں دنیا کی آدھی اموات صرف 7 بیماریوں کی وجہ سے ہوئیں، عالمی ادارہ صحت

اسامہ کے خلاف آپریشن کے لیے اسرائیل سے خفیہ معلومات حاصل کرنے کا انکشاف

وفاقی کابینہ میں بڑی تبدیلیاں، شیخ رشید کو وزیرداخلہ بنا دیا گیا

ترسیلات زر کا نیا ریکارڈ، 6 ماہ مسلسل 2 ارب ڈالر سے زائد

ڈاکٹر حفیظ شیخ نے وفاقی وزیر خزانہ کا حلف اٹھا لیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In