• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
جمعہ, اپریل 24, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

امریکہ کے بعد برطانیہ نے بھی راؤ انوار پر پابندیاں عائد کر دیں

by sohail
دسمبر 11, 2020
in انتخاب, پاکستان, تازہ ترین
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

برطانوی حکومت کی طرف سے سابق سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) راؤ انوار احمد خان پر پابندیاں عائد کر دی گئیں۔

گزشتہ جمعرات برطانوی حکومت کی جانب سے عالمی سطح پر11 افراد کے خلاف انسانی حقوق کی پامالی کی بنیادوں پر سفری اور معاشی پابندیوں کا دائرہ سخت کر دیا گیا۔ ان افراد کا تعلق روس، وینزویلا، گیمبیا اور پاکستان سے ہے۔

برطانوی وزیر خارجہ ڈومینیک راب کی جانب سے راؤ انوار پر الزام عائد کیا گیا کہ ان کے زیرنگرانی جارحانہ سرگرمیاں ہوتی رہیں جس کے باعث 400 افراد سے زائد ہلاک ہوئے جن میں نقیب اللہ محسود بھی شامل ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ پاپندیاں انسانی حقوق کو پامال کرنے والوں کو واضح طور پر یہ پیغام بھیجیں گی کہ برطانیہ ان کا احتساب کرے گا۔

یاد رہے کہ پاکستان میں ‘انکاؤنٹر اسپیشلسٹ’ راؤ انوار پر 190 سے زائد پولیس مقابلوں کا الزام ہے جس میں مبینہ طور پر 400 سے زائد افراد ہلاک ہوئے۔ دسمبر 2019 میں امریکہ کی جانب سے بھی راؤ انوار پر پابندیاں عائد کی گئی تھیں۔

جنوری 2018 میں جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے 27 سالہ نقیب اللہ محسود سمیت 4 افراد کے قتل کے معاملے میں سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کا نام سامنے آیا تھا۔

ابتدائی طور پر راؤ انوار کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا کہ پولیس مقابلے میں 4 دہشت گرد مارے گئے ہیں جن کا تعلق لشکر جھنگوی اور داعش سے تھا۔ بعد ازاں عدالتی کارروائیوں میں سابق ایس ایس پی کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا تھا۔

جنوری 2019 میں 444 افراد کے مبینہ طور پر قتل میں ملوث ہونے کے الزامات کا سامنا کرنے والے راؤ انوار پولیس سروسز سے ریٹائر ہو گئے تھے۔

علاوہ ازیں برطانیہ کی جانب سے گیمبیا کے سابق صدر یحییٰ جامع پر بھی مظاہرین اور اقیلیتی گروپس کے افراد کی ہلاکتوں کے الزام پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔ وینزویلا میں سیکیورٹی سے تعلق رکھنے والی سینئر شخصیات جبکہ روس میں  تشدد کے الزام کی بنیاد پر تین افراد کے خلاف پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔

Tags: راؤ انوارنقیب اللہ محسود
sohail

sohail

Next Post

باسمتی چاول کے ملکیتی حقوق، پاکستان نے یورپی یونین سے رجوع کر لیا

لاہور جلسے سے نمٹنے کیلئے حکومتی حکمت عملی سامنے آ گئی

بھورے ریچھوں کی اردن منتقلی میں تاخیر پر عدالت برہم

حکومت سے کوئی بات چیت نہیں ہو گی، مریم، بلاول کا اعلان

سعودی عرب کورونا ویکسین کے استعمال کی اجازت دینے والا پہلا ملک بن گیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In