• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
بدھ, ستمبر 9, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

حکومت سے کوئی بات چیت نہیں ہو گی، مریم، بلاول کا اعلان

by sohail
دسمبر 11, 2020
in انتخاب, پاکستان, تازہ ترین
0
0
SHARES
1
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان پہلے دھمکیاں دیتے تھے اور اب وہ کہتے ہیں کہ بات چیت کیلئے تیار ہوں لیکن ان سے کوئی بات نہیں ہو گی۔

دونوں رہنماؤں نے جاتی امرا میں ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کی، بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کے قیام کے وقت سے اس میں دراڑ پیدا ہونے اور توڑنے کے خواب دیکھے جارہے ہیں، 13 دسمبر سے پہلے پی ڈی ایم قیادت کے پاس استعفے جمع ہوں گے، حکومت کی پریشانی سب کے سامنے ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کا بیانیہ ہر روز بدل جاتا ہے، پہلے دھمکیاں دیتا تھا اب بات چیت کیلئے تیار ہے اور این آر او مانگ رہاہے، لیکن کٹھ پتلی حکومت سے بات چیت کا وقت گزرگیا۔

چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ کٹھ پتلی حکمران خود بخود گھر چلا جائے تو اچھا ہے، حکومت اور اس کی سہولت کار اسٹیبلشمنٹ کو گھر بھیجنا ہے، سیلیکٹرز کا نام کھل کے اس لیے نہیں لیا کہ ہم ان کا مان رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی تحریک تیزی اور کامیابی سے آگے جا رہی ہے۔ پی ڈی ایم کے قیام کے وقت سے دراڑ پیدا کرنے کے خواب دیکھےجارہے ہیں۔

اس موقع پر مریم نواز کا کہنا تھا کہ حکومتی وزراء تین روز سے ن لیگ کی سینئر قیادت سے رابطے کررہے ہیں لیکن ان کی بات سننے میں دلچسپی نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان خدائی لہجے میں کہتا تھا این آر او نہیں دوں گا اب بات چیت کے لیے تیار ہے اور پی ڈی ایم سے این آر او مانگ رہا ہے، سلیکٹڈ کو کہتے ہیں راستے سے ہٹ جاؤ۔

مریم نواز نے کہا کہ حکومتی وزرا ذہنی پستی کا شکار ہیں، کٹھ پتلی حکمران کو حکومت جاتے دیکھ کر بات چیت اور پارلیمنٹ یاد آگئی ہے۔

Tags: بلاول بھٹو زرداریپاکستان ڈیموکرٹیک موومنٹعمران خانمریم نواز
sohail

sohail

Next Post

سعودی عرب کورونا ویکسین کے استعمال کی اجازت دینے والا پہلا ملک بن گیا

معروف بھارتی کوریوگرافر ریمو ڈی سوزا کو دل کا دورہ، اسپتال منتقل

نادیہ خان تیسری بار شادی کے بندھن میں بندھنے کے لیے تیاریوں میں مصروف

بلاول بھٹو کے ترجمان سینیٹر مصطفیٰ کھوکھر نے استعفیٰ دے دیا

کابینہ میں تبدیلیاں اور مریم نواز،عمران خان کا ٹکراؤ، رؤف کلاسرا کا وی لاگ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In