• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
پیر, ستمبر 22, 2025
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

کابینہ میں تبدیلیاں اور مریم نواز،عمران خان کا ٹکراؤ، رؤف کلاسرا کا وی لاگ

by sohail
دسمبر 11, 2020
in انتخاب, پاکستان, تازہ ترین
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

پاکستان کے نامور صحافی اور ٹی وی اینکر رؤف کلاسرا کا کہنا ہے کہ ہمارے ہاں کی طاقتور اشرافیہ اپنے مفادات ہر صورت میں حاصل کر لیتی ہے، حکمران چاہے کچھ بھی دعوے کر کے آ جائیں وہ اس کے سامنے بے بس ہو جاتے ہیں۔

اپنے وی لاگ میں انہوں نے کابینہ میں ہونے والی تبدیلیوں کے متعلق بتایا ہے کہ گزشتہ ایک برس سے یہ سنا جا رہا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کابینہ میں بڑی تبدیلیاں کرنے والے ہیں۔ انہوں نے کابینہ کے اجلاس میں بھی اس حوالے سے بات کی تھی۔

رؤف کلاسرا کا کہنا ہے کہ جب یہ خبریں سامنے آئی تھیں تو وزراء میں بہت خوف پھیلا ہوا تھا اور ان میں سے بعض اخبار نویسوں سے اندر کی خبریں پوچھتے پھر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ آج ہونے والی کابینہ کی تبدیلیوں کی عمران خان نے کسی کو کانوں کان خبر نہیں ہونے دی اور یہ سب کے لیے ایک سرپرائز تھا۔

انہوں نے بتایا کہ شیخ رشید پہلے دن سے ہی وزارت داخلہ کے قلمدان پر نظریں جمائے ہوئے تھے اور اس حوالے سے ان کی شروع میں وزیراعظم سے بھی بات ہوئی تھی مگر عمران خان اس کے لیے بالکل تیار نہیں تھے۔

رؤف کلاسرا نے انکشاف کیا کہ سابق وزیرداخلہ بریگیڈئیر(ر) اعجاز شاہ درمیانی راستہ اختیار کرنے کے قائل تھے، ان کا خیال تھا کہ حکومت کو سیاسی معاملات میں نرمی سے کام لینا چاہیئے، لیکن عمران خان سختی کا رستہ اپنانا چاہتے تھے اس لیے وہ ان سے زیادہ خوش نہیں تھے۔

انہوں نے بتایا کہ عمران خان شہزاد اکبر کو اسی لیے لائے تھے تاکہ وہ اپوزیشن کو دبا سکیں۔

رؤف کلاسرا نے کہا کہ شہزاد اکبر نیب کے دفتر بھی جاتے رہتے ہیں اور جو بھی عمران خان کے خلاف تقریر کرتا ہے اسے ٹائٹ کرنے کا حکم جاری کر دیتے ہیں۔ ایف آئی اے کو بھی اسی مقصد کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شیخ رشید کو اس لیے وزیرداخلہ کا عہدہ دیا گیا ہے تاکہ جب اپوزیشن کی تحریک اسلام آباد کا رخ کرے تو وہ اسے بہتر ہینڈل کر سکیں۔

ان کا کہنا ہے کہ شیخ رشید کو وزیر داخلہ بنانے کا یہ مثبت پہلو ہے کہ وہ چیزوں کو سیاسی طور پر سمجھتے ہیں اور ماضی میں اپوزیشن کے ساتھ صلح کی بات کرتے رہے ہیں، وہ نوازشریف کو باہر بھیجنے کے بھی حامی تھے۔

اعظم سواتی کا ماضی

 رؤف کلاسرا نے اعظم سواتی کو وزیر ریلوے بنانے کے متعلق کہا ہے کہ ان کے خلاف سپریم کورٹ نے سخت ریمارکس دیے گئے ہیں، یہ بہت پیسہ خرچ کرنے کے لیے مشہور ہیں اور انہیں عمران خان کی اے ٹی ایم قرار دیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب ان کے خلاف سپریم کورٹ کے حکم پر تحقیقات چل رہی تھیں تو اعظم سواتی نے اس خوف سے وزارت سے استعفیٰ دے دیا تھا کہ کہیں نواز شریف کی طرح مجھے بھی سیاست سے نااہل نہ قرار دے دیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ میں پیش کی گئی رپورٹس میں اعظم سواتی کے متعلق کہا گیا تھا کہ 2001 میں انہوں نے امریکی ریاست ٹیکساس میں جعل سازی کر کے ووٹ ڈالا جس کی پاداش میں ان کے امریکہ داخلے پر ہمیشہ کے لیے پابندی عائد کر دی گئی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ 2001 میں ہی خیبرپختونخوا میں سیلاب آیا تھا جس میں 62 افراد جاں بحق ہوئے تھے، اس موقع پر اعظم سواتی نے ریلیف فنڈ میں 10 لاکھ ڈالرز کا نوٹ دیا تھا جو بعد میں جعلی نکلا تھا۔

روؤف کلاسرا نے کہا کہ جے آئی ٹی رپورٹ میں ان کے خلاف ڈھیر سارے فراڈ کے معاملات سامنے آئے تھے اور آج عمران خان نے انہیں اس ریلوے کا وزیر بنا دیا جسے پہلے شیخ رشید نے برباد کیا ہے۔

Tags: اعظم سواتیرؤف کلاسرارؤف کلاسرا کا وی لاگشیخ رشیدعمران خانکابینی میں تبدیلیاں
sohail

sohail

Next Post

روس سے دفاعی نظام خریدنے پر امریکہ نے ترکی پر معاشی پابندیاں عائد کر دیں

میکسیکو سٹی کے وسط میں 119 انسانی کھوپڑیوں کا مینار دریافت

چین کا سپر ڈیم کا منصوبہ جو بھارت کے ساتھ جنگ کا باعث بن سکتا ہے

فلم 'کپتان' میں جمائما خان کا کردار کرنے والی اداکارہ کی شوٹنگ کے دوران تصویر وائرل

بلاول بھٹو کے ترجمان مصطفیٰ نواز کھوکھر کی اپنے استعفیٰ کی تصدیق

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In