• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
بدھ, اپریل 29, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

میکسیکو سٹی کے وسط میں 119 انسانی کھوپڑیوں کا مینار دریافت

by sohail
دسمبر 12, 2020
in انتخاب, تازہ ترین, دنیا
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

2015 میں میکسیکو سٹی کے وسط میں سینکڑوں انسانی کھوپڑیوں سے بنا ہوا ایک مینار دریافت ہونے پر سنسنی پھیل گئی تھی، اب آثار قدیمہ کے ماہرین کو مزید 119 کھوپڑیاں مل گئی ہیں۔

میکسیکو کے آثار قدیمہ کے انسٹی ٹیوٹ کا کہنا ہے کہ 2015 میں ایک عمارت کی تعمیر نو کے دوران یہ کھوپڑیاں ملی تھیں۔ زیادہ تر ماہرین کا خیال ہے کہ یہ 14ویں سے 16ویں صدی کے دوران رہنے والوں کا معبد تھا جس میں وہ ایزٹیک دیوتا کی پوجا کیا کرتے تھے۔

ایزٹیکس کی بادشاہت کا 1521 میں اسپین سے آنے والے حملہ آوروں نے خاتمہ کیا تھا اور بڑے پیمانے پر قتل عام کر کے زیادہ تر آبادی کو ختم کر دیا تھا۔

تاریخی کتب میں بتایا گیا ہے کہ جب یہ بیرونی حملہ آور ایزٹیک قوم پر حملہ آور ہوئے تھے تو انہوں نے کھوپڑیوں کا مینار دیکھا تھا جس سے ان میں خوف و ہراس پھیل گیا تھا۔

آثار قدیمہ کے ماہرین کا خیال ہے کہ یہ کھوپڑیاں ایزٹیک تہذیب میں سورج کے خدا کے مندر کا حصہ تھیں۔ یہاں کے لوگ اسے جنگ اور انسانی قربانی کا خدا مانتے تھے۔

کھوپڑیوں کے اس مینار کو ہووی زمپانتلی کے نام سے جانا جاتا ہے۔ یہ اس تہذیب کے دارالحکومت کے بیچ و بیچ واقع تھا۔

آثار قدیمہ کے ماہر راؤل بریرا کہتے ہیں کہ ’ہم اس بات کا اندازا نہیں لگا سکتے کہ ان میں سے کتنے لوگ جنگجو تھے۔ شاید کچھ لوگوں کو قربانی کی تقاریب کے لیے قیدی بنا کر رکھا گیا ہو۔‘

’ہمیں یہ بھی نہیں پتا کہ آیا ان سب کو قربانی کی خاطر ہلاک کیا گیا، خدا کے لیے تحفے کے طور پر پیش کیا گیا یا اس سے ان خداؤں کی عکاسی کی کوشش کی گئی۔‘

ابتدا میں ماہرین کا خیال تھا یہ کھوپڑیاں نوجوان جنگجوؤں کی ہوں گی تاہم بعد میں پتا چلا کہ ایزٹیک دور میں خواتین اور بچوں کی کھوپڑیوں کے بھی مینار بنتے تھے۔

sohail

sohail

Next Post

چین کا سپر ڈیم کا منصوبہ جو بھارت کے ساتھ جنگ کا باعث بن سکتا ہے

فلم 'کپتان' میں جمائما خان کا کردار کرنے والی اداکارہ کی شوٹنگ کے دوران تصویر وائرل

بلاول بھٹو کے ترجمان مصطفیٰ نواز کھوکھر کی اپنے استعفیٰ کی تصدیق

علی ظفر کا ہتک عزت کیس، سماعت کے دوران اداکارہ عفت عمر کی طبیعت خراب

حکومت کے خلاف احتجاج پر اکسانے پر ایرانی صحافی کو پھانسی دے دی گئی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In