• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
منگل, مئی 19, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

1990 سے 2020 تک پاکستان میں 138 صحافی قتل کر دیے گئے

by sohail
دسمبر 12, 2020
in انتخاب, پاکستان, تازہ ترین
0
0
SHARES
4
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس (آئی ایف جے) کی جانب سے جاری کردہ ‘عالمی صحافت پر وائٹ پیپر’ میں بتایا گیا ہے کہ 1990 سے 2020 کے دوران پاکستان میں 138 صحافی قتل ہوئے۔

آئی ایف جے کے وائٹ پیپر میں 1990 سے 2020 تک کے دوران قتل ہونے والے صحافیوں کی 13ویں برسی منائی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس عرصے میں دنیا بھر میں 2 ہزار 658 صحافی لائن آف ڈیوٹی میں ہلاک کر دیے گئے۔

وائٹ پیپر میں ‘عملی صحافت کے لیے خطرناک ترین ممالک’ کی فہرست میں پاکستان اور بھارت سمیت 5 ممالک کو شامل کیا گیا ہے۔ عراق 340 صحافیوں کی اموات کے ساتھ خطرناک ترین ممالک میں سرفہرست ہے جبکہ میکسیکو میں 178، فلپائن میں 178، پاکستان میں 138 اور بھارت میں 116 صحافی اپنی زندگیوں سے محروم ہوئے۔

آئی ایف جے کی رپورٹ کے مطابق 15 ممالک میں ٹارگٹ حملوں، دھماکوں اور فائرنگ کے واقعات میں 42 صحافی ہلاک ہوئے۔

2020 میں ملکی درجہ بندی کے لحاظ سے بنائی گئی اس فہرست میں میکسیکو پانچ سالوں میں چوتھی مرتبہ 13 اموات کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ پاکستان، بھارت، افغانستان، عراق اور نائیجیریا میں تین تین ، فلپائن، صومالیہ اور شام میں دو دو ، جبکہ باقی 6 ممالک کیمرون، ہونڈورس، پیراگوئے، روس اور یمن ہیں جہاں ایک ایک صحافی مارا گیا۔

1990 کے بعد سے پاکستان اور بھارت میں بالترتیب 138 اور 116 صحافیوں کا قتل ایشیا پیسیفک کے خطے میں صحافیوں کی کل اموات کا 40 فیصد بنتا ہے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ عالمی سطح پر قتل ہونے والے صحافیوں کے علاوہ 235 صحافی اپنی نوکریوں کے باعث جیل میں ہیں۔ آئی ایف جے کی یہ رپورٹ انسانی حقوق کے عالمی دن بروز آئندہ جمعرات کو ریلیز کر دی جائے گی۔

Tags: آئی ایف جےانٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹسصحافیوں کے لیے خطرناک ممالک
sohail

sohail

Next Post

برطانوی حکومت کا سوشل میڈیا کمپنیوں کے لیے سخت قوانین جاری کرنے کا فیصلہ

ہنڈا، ٹویٹا کے مقابلے میں چینی کمپنی کی سستی گاڑی پاکستان میں متعارف

نوازشریف، آصف زرداری، فضل الرحمان کے پیچھے یہودی لابی ہے، جلیل شرقپوری

ریاست کے خلاف بغاوت پر اکسانے پہ فوری کارروائی کا فیصلہ

اگلی وبا کن علاقوں سے پھوٹ سکتی ہے؟ جدید تحقیق کے نتائج پیش کر دیے گئے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In