اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) قومی اسمبلی کے بجٹ سیشن کے موقع پر ہونے والے اجلاس میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی تقریر کے دوران حکومتی اور اپوزیشن اراکین اسمبلی الجھ پڑے ، ایک دوسرے کو دھکے دیے اور سرعام گالم گلوچ بھی کرتے رہے۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس کی کاروائی ملتوی ہونے کے بعد ایوان میں حکومتی اور اپوزیشن اراکین میں جھڑپ ہوگئی ، اس دوران پی ٹی آئی کے رکن علی نواز اعوان اور ن لیگ کے روحیل اصغر کے درمیان شدید گالم گلوچ دیکھنے میں آئی ناصرف یہ بلکہ دونوں نے ایک دوسرے کو کتاب بھی دے ماری ۔