اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک)پٹرول کی قیمت میں اضافہ کر دیا گیا ، اطلاق آج رات 12بجے سے ہوگا ، وفاقی حکومت نے عوام کیلئے پیٹرول کی قیمت بڑھاتے ہوئے اس میں 2 روپے 13 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کر دیا ہے۔نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق حکومت کی جانب سے نئی قیمتوں کے مطابق پٹرول اب 110 روپے 70 پیسے فی لٹر میں فروخت ہوگا۔ اس کے علاوہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 1 روپیہ 79 پیسے فی لٹر بڑھا دی گئی ہے۔ لائٹ ڈیزل 2 روپے 03 پیسے مہنگا کیا گیا ہے
، اب اس کی نئی قیمت 79 روپے 68 پیسے ہوگی۔قیمتوں میں اضافے کے بعد ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 112 روپے 55 پیسے فی لٹر مقرر ہو گی۔ مٹی کا تیل ایک روپیہ 89 پیسے فی لٹر مہنگا کرتے ہوئے اس کی قیمت 81 روپے 89 پیسے فی لٹر کر دی گئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات بارہ بجے سے ہو گا۔