• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
ہفتہ, اپریل 18, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home Uncategorized

والدین کا بچوں کی پرائیویسی میں حائل ہونا جرم قرار ، مرکزی علماء کونسل پاکستان نے گھریلو تشدد بل کی مخالفت کر دی، تفصیلات جانیں

by sohail
جولائی 6, 2021
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) مرکزی علماء کونسل پاکستان نے گھریلو تشدد بل کو غیر اسلامی قرار دے دیا۔ان کا کہنا ہے کہ گھریلو تشدد بل قومی اسمبلی اور سینیٹ سے جو منظور ہوا ہے اس کی بعض دفعات قرآن و سنت سے متصادم ہیں،دین اسلام اور پاکستان کی مشرقی روایات کو پس پشت ڈال کر معاشرے اور خاندانوں کو تباہ کرنے کی سازش ہے۔
مرکزی علماء کونسل اپیل کرتی ہے کہ حکومت پاکستان اس بل سے متعلق اسلامی نظریاتی کونسل اور علماء کی رائے لے۔چیئرمین مرکزی علماء کونسل پاکستان و سیکرٹری جنرل انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ پاکستان صاحبزادہ مولانا زاہد محمود قاسمی نے کہا کہ اس بل میں والدین کا اپنے بچوں کی پرائیویسی یا آزادی میں حائل ہونا جرم قرار دیا گیا اوراولاد کے بارے میں ناگوار بات کرنا شک کا اظہار کرنا بھی جرم ہو گااس بل میں معاشی تشدد کا لفظ استعمال ہوا ہے یعنی کسی بھی قسم کے اختلاف نافرمانی کسی بھی وجہ سے بچے کا خرچہ کم یا بند نہیں کیا جاسکتا اگرایسا کیا گیا تو یہ جرم ہوگا اور اس پر سزا ملے گی جذباتی، نفسیاتی اور زبانی ہراساں کرنے کی اصطلاحات متعارف کروائی گئی ہیں یعنی کسی بھی بات کو ہراسمنٹ قرار دیا گیا ہے خاوند کا دوسری شادی کی خواہش کا اظہار جرم ہو گا اسے گھریلو تشدد قرار دیا گیا ہے بیوی سے طلاق کی بات کرنا بھی جرم وسزا ہو گی اسی طرح کوئی غصے والی بات یا اونچی آواز میں بولنا جو کہ جذباتی نفسیاتی یا زبانی اذیت کا باعث بنے وہ جرم تصور ہو گاگھریلو تشدد بل قومی اسمبلی اور سینٹ سے منظور ہوا ہے یہ بل ایک خوشنما نام خاندانی نظام ہے مگر درحقیقت خونی رشتوں خصوصا والدین اور اولاد میاں بیوی کے درمیان تعلقات خاندانی نظام زندگی کی بنیادیں ہلا دے گا اسلامی اور مشرقی روایات کو ختم کردے گااسلامی جمہوریہ پاکستان میںقرآن و سنت سے متصادم کوئی بھی قانون نہیں بن سکتا۔

حکومت فوری طور اس بل پر نظر ثانی کرے صاحبزادہ مولانا زاہد محمود قاسمی نے کہا کہ بہت افسوس ہے کہ حکومت اور اپوزیشن بعض معاملات میں مغرب کو خوش کرنے کیلئے ایک پیج پر ہیںاس بل سے خاندانی نظام ختم ہوکر رہ جائے گا کیا اس معاشرے میں بیٹی بیٹا اپنے ماں باپ کے خلاف جائے گا اس بل کی مختلف شقوں میں ابہام ہے انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی نے بھی بالکل ایسا ہی قانون پاس کیا ہے جس پر اسلامی نظریاتی کونسل نے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے

sohail

sohail

Next Post

عمران حکومت اسرائیل کو تسلیم کرنے کی تیاری پکڑرہی ہے؟ مریم نوازنے کیا بیان دیدیا

اماراتی حکومت کی جانب سے گولڈن ویزے دینے کا اعلان

پاکستان کے خلاف سیریز سے قبل انگلینڈ کو دھچکا ، 3کھلاڑی کورونامیں مبتلا

ڈالرکے مقابلے میں روپے کی قدر میں پھر کمی

سینیٹ الیکشن ویڈیو سکینڈل میں ملوث ارکان اسمبلی فہیم خان اورجمیل احمد کے حوالے سے اہم خبر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In