نئی دہلی،کابل (مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان سے امریکی فورسز کےانخلاکےبعد اب بھارت کو پریشانی لاحق ہوگئی ہے۔ بھارتی میڈیا نے الزام عائد کیا ہے کہ ضلع ہرات میں بھارت کے خرچ کیے گئے اربوں ڈالرز سے بنایا گیا ڈیم طالبان نے قبضے میں لے لیا ہے۔تاہم افغان حکومت اور طالبان نے بھارتی میڈیا رپورٹس کی تردید کر دی۔افغانستان سے امریکی انخلا کے بعد بھارت پریشان اور بوکھلاٹ کا شکار ہے، بھارتی میڈیا نے پروپیگنڈا شروع کر دیا ہے اور الزام لگایا ہے کہ طالبان نے افغان صوبے ہرات میں بھارت کی طرف سے تقریباً 2 ارب ڈالرز سے بنائے گئے سلما ڈیم کا کنٹرول سنبھال لیا ہے اور 16 ڈیم ملازمین کو بھی مار ڈالا ہے۔افغان حکومت اور طالبان نے ہرات ڈیم پر قبضے سے متعلق بھارتی میڈیا کی خبروں کی تردید کی ہے۔طالبان ذرائع کا کہنا ہے افغانستان کے قومی اور عوامی مفاد کے کسی بھی منصوبے کو کوئی نقصان نہیں پہنچایا جائے گا