اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا ، کپتان کا بڑا ساتھی پیپلز پارٹی میں شامل ۔۔ پاکستان پیپلزپارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر اور رکن سندھ اسمبلی فریال تالپور سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور پی ٹی آ ئی کے پی پی 87 سے ٹکٹ ہولڈرسردار قادربخش گبول نے ملاقات کی اور پی ٹی آئی چھوڑ کر پیپلزپارٹی میںشمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکرٹری وقار مہدی،پیپلزپارٹی ملیر کے قائم مقام صدرعدیل اختر شیخ،جنرل سیکرٹری صوبائی وزیر سوشل ویلفیئرمحمد ساجد جوکھیواورترجمان سندھ حکومت و ایڈمنسٹریٹرمرتضیٰ وباب بھی موجودتھے