اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سابق وزیراعظم نوازشریف کے داماد کیپٹن (ر) محمد صفدر اعوان کا کہنا ہے کہ میں مریم نواز کو وزیراعظم دیکھ رہا ہوں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ جب سے شادی ہوئی مریم نواز کو وزیر اعظم ہی دیکھ رہا ہوںیہ بات سیاسی نہیں،روحانی ہے۔انہوں نے مریم نواز کو قابل لیڈر قرار دیتے ہوئے سوال کیاکہ اس سے زیادہ بہادر اور قابل کوئی لیڈر آپکے پاس ہے تو بتاؤ ،اللہ نے مریم نواز کو مردوں سے بھی زیادہ قوت دی ہوئی ہے۔
وہ مردوں سے زیادہ آئین اور قانون کی بلادستی کے لیے جنگ لڑ رہی ہیں۔انہوں نے سیاست کا ہر دور دیکھا ہے۔وہ مشرف کے خلاف تحریک میں تھی،انہوں نے جیل میں بھی وقت گزارا۔اللہ نے لوگوں کو مریم نواز جیسی بہادر لیڈر سے نواز ہے۔
کیپٹن (ر) محمد صفدر اعوان نے مزید کہا کہ جنید صفدر کی شادی دسمبر میں شیڈول ہے لیکن ہوسکتا دسمبر تک الیکشن کا اعلان ہوجائےاور ہمیں جنید کی شادی آگےکرنی پڑے
۔