• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
ہفتہ, اپریل 18, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home Uncategorized

نور مقدم قتل کیس کی پہلی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

by sohail
نومبر 13, 2021
in Uncategorized
0
0
SHARES
1
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) نور مقدم قتل کیس کی پہلی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں قتل کر دی جانے والی خاتون نور مقدم کے کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ نور مقدم کی ملزم ظاہر جعفر کے گھر میں موجودگی کی کچھ سی سی ٹی وی فوٹیجز سامنے آئی ہیں۔ ایک ویڈیو کلپ میں نور مقدم کو ملزم ظاہر جعفر کے گھر میں داخل ہوتے جبکہ دو ویڈیو کلپس میں انہیں جان بچانے کے لیے مکان کی پہلی منزل سے چھلانگ لگاتے ہوئے اور گھر سے باہر نکلنے کی کوشش کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
فوٹیج میں ملزم ظاہر جعفر کی جانب سے نور مقدم کو سیکورٹی گارڈ کے کیبن سے نکال کر گھر کے اندر لے جاتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔ 4 روز قبل نور مقدم قتل کیس میں سی سی ٹی وی فوٹیج کی ٹرانسکرپٹ سامنے آئی تھی۔ سی سی ٹی وی ویڈیو کی سامنے آنے والی ٹرانسکرپٹ میں خوفناک مناظر کا تذکرہ کیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے عدالتی حکم پر ملزمان کے وکلا کو دستاویزات فراہم کیں جس میں سی سی ٹی وی ویڈیو کا ٹرانسکرپٹ بھی شامل تھا۔

اسلام آباد نور مقدم قتل کیس کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آ گئی pic.twitter.com/a3pFCmp67p

— Umar Azad Butt (@UmarAzadButt) November 13, 2021
سی سی ٹی وی ویڈیو کے ٹرانسکرپٹ میں دل ہلا دینے والے اور خوفناک مناظر کا ذکر بھی سامنے آیا۔ ٹرانسکرپٹ میں پولیس نے لکھا کہ نور مقدم مرکزی ملزم ظاہر ذاکر جعفر ہاؤس میں ٹیلی فون سنتے ہوئے داخل ہوتے دکھائی دی جبکہ گیٹ پر چوکیدار افتخار کھڑا دکھائی دیتا ہے پھر ظاہر ذاکر اور نور مقدم بڑے بیگ لے کر گھر کے مین گیٹ سے باہر نکلتے نظر آتے ہیں۔
ٹرانسکرپٹ میں لکھا گیا کہ گھر کے مین گیٹ کے باہر ٹیکسی میں سامان رکھ کر دونوں دوبارہ واپس گھر میں داخل ہوتے نظر آئے ، بعد ازاں نور مقدم خوف کی حالت میں ننگے پاؤں گھر سے گیٹ کی طرف بھاگ کر آتی ہوئی نظر آئی۔ سی سی ٹی وی ویڈیو میں دیکھا گیا کہ چوکیدار افتخار گیٹ کو بند کرتا ہے جس کے بعد ظاہر ذاکر گھر سے جلدی میں گیٹ کی طرف آتا ہے اور نور مقدم کو دبوچ لیتا ہے جس پر نور مقدم ہاتھ جوڑ کر منت سماجت کرتی نظر آئی۔ لیکن ظاہر جعفر اس کی پرواہ نہ کرتے ہوئے ظاہر ذاکر نور مقدم کو زبردستی کھینچ کر گھر کے اندر لے گیا، بعد میں دونوں ٹیکسی میں بیٹھ کر چلے گئے۔ ٹرانسکرپٹ کے مطابق 8 بج کر 55 منٹ پر تھراپی ورکس ایک زخمی کو گھر سے باہر گیٹ کی طرف لے جاتے نظر آئے۔

Tags: نور مقدم کیس
sohail

sohail

Next Post

محکمہ ریونیو نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی جاتی امرا رہائش گاہ پر کیا نوٹس آویزاں کر دیا؟ جانیں

کسی بھی وقت تصادم کا خطرہ ، روس کے ساتھ جنگ کا خطرہ بہت زیادہ بڑھ گیا ہے، برطانوی فوج کے سربراہ کا انٹرویووائرل

عمران خان نے دو بار رابطہ کیا، پرویز الٰہی نے کوئی لفٹ نہیں کروائی

ٹرک سے مذہبی جماعت کے 19 افراد برآمد

18 نومبر سے کن گاڑیوں کو موٹروے پر داخلے کی اجازت نہیں ہوگی ؟ جانیں

رضوان نے پاکستانیوں کے دل جیت لیے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In