• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
ہفتہ, اپریل 18, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home Uncategorized

رضوان نے پاکستانیوں کے دل جیت لیے

by sohail
نومبر 15, 2021
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

ڈھاکہ (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کا بنگلا دیش کیخلاف سیریز سے قبل اہم بیان سامنے آگیا۔ تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کی طبیعت میں بہتری آگئی، رضوان ورلڈ کپ سیمی فائنل سے قبل دو دن انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رہے تھے۔ محمد رضوان کا کہنا ہے کہ ہسپتال میں ایک نرس نے مجھے بتایا کہ اگر آپ 20 منٹ اور لیٹ ہوجاتے تو آپ کی سانس اور خوراک کی نالیاں پھٹ جاتیں، ان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے ڈاکٹرز جو ٹیسٹ کروانے کا کہتے رہے میں کرواتا رہا کیوں کہ مجھے یقین تھا کہ میں میچ کیلئے فٹ ہوجائوں گا، انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر نے مجھے آکر کہا کہ رضوان میں چاہتا ہوں کہ آپ پاکستان کیلئے سیمی فائنل کھیلیں، ان کی اس بات نے مجھے بہت حوصلہ دیا تاہم بعد میں جب انہوں نے مجھے کہا کہ آپ کی حالت ایسی نہیں ہے تو مجھے تھوڑی مایوسی ہوئی ، میں نے کہا کہ میں ہسپتال آیا تو ٹھیک تھا ،اگر میچ کے بعد مجھے کچھ ہوتا تو افسوس نہ ہوتا کیوں کہ وہ پاکستان کے لیے ہوتا، ڈاکٹر کی ہدایت پر تین دن آرام کیا ہے، کل سے پریکٹس شروع کروں گا۔ قومی ٹیم کے وکٹ کیپر نے کہا کہ اپنی ذات سے زیادہ پاکستان کے لیے عالمی ریکارڈ بنانے کی خوشی ہے۔ یاد رہے کہ آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سیمی فائنل سے قبل محمد رضوان سینے میں تکلیف کی وجہ ‏سے دو دن ہسپتال میں زیرعلاج تھے۔ محمد رضوان نے بیماری کے باوجود آسٹریلیا کے خلاف سیمی فائنل کھیلا اور شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نصف سنچری سکور کی تھی۔
رضوان کا علاج کرنے والے بھارتی ڈاکٹر سہیر کا کہنا تھا کہ محمد رضوان کو سانس لینے میں شدید مسئلہ تھا، ان کا اتنا جلدی صحت یاب ہونا معجزے سے کم نہیں۔ ڈاکٹر سہیر کا کہنا تھا کہ وہ انتہائی نگہداشت وارڈ میں بھی یہی کہہ رہے تھے کہ انہیں کھیلنا ہے اور ٹیم کے ساتھ رہنا ہے۔ قومی ٹیم کے وکٹ کیپر نے علاج کرنے والے ڈاکٹر کو اپنی آٹو گراف والی شرٹ تحفے میں دی تھی۔

Tags: محمد رضوان
sohail

sohail

Next Post

ہاردک پانڈیا کی 5 کروڑ کی گھڑیاں دبئی انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر ضبط کرنے کا معاملہ، ہاردک پانڈیا کا اہم بیان سامنے آگیا

کپتان کو لانے والوں نے غلطی کا اعتراف کر لیا ہے ، PTIحکومت کب تک چلے گی ؟ آصف علی زرداری کی سنسنی خیز پیشگوئی

بابر اعظم کی جگہ ڈیوڈ وارنر مین آف دی ٹورنامنٹ منتخب ، سب نے بابر اعظم کے حق میں بیان دیا مگر وسیم اکرم نے کیا کہہ دیا ؟ جانیں

سونے کی قیمت میں بڑی کمی، خریداروں کیلئے اہم خبر

عالمی کرکٹ چیمپئن آسٹریلیا کے اسپنر نے بابر کو اپنی ٹیم کا کپتان بنا لیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In