• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
ہفتہ, اپریل 18, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home Uncategorized

کسی بھی وقت تصادم کا خطرہ ، روس کے ساتھ جنگ کا خطرہ بہت زیادہ بڑھ گیا ہے، برطانوی فوج کے سربراہ کا انٹرویووائرل

by sohail
نومبر 15, 2021
in Uncategorized
0
0
SHARES
2
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک ) برطانوی چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل نک کارٹر نے کہا ہے کہ وہ بیلاروس اور پولینڈ کے درمیان سرحد کی صورت حال کے حوالے سے فکرمند ہیںانہوں نے خبردار کیا ہے کہ سرد جنگ کے بعد سے کسی بھی وقت کے مقابلے میں روس کے ساتھ حادثاتی طور پر تصادم کا خطرہ اس وقت زیادہ ہے.
جنرل نک کارٹر نے کہا کہ منسک کی طرف سے تارکین وطن کو یورپی یونین کی سرحدوں پر دھکیل کر خطے کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے انہوں نے کہا کہ یہ کارروائی ”روسی پلے بک“ سے ماخوذ لگتی ہے جبکہ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران یورپی یونین نے الزام عائد کیا کہ بیلاروس نے پولینڈ کے ساتھ اپنی سرحد پر انسانی بحران پیدا کرنے کے لیے تارکین وطن کو ملک میں آنے کی اجازت دے دی تھی.

مہاجرین کی ایک بڑی تعداد جن میں سے بیشتر مشرق وسطیٰ سے ہیں، بیلاروسی سرحد کی جانب ایک عارضی کیمپ میں موجود ہیں، جبکہ پولش حکام روزانہ تارکین وطن کی طرف سے آگے بڑھنے کی نئی کوششوں کی اطلاع دیتے ہیں بیلاروس کی وزارت دفاع نے سرحد پر پولینڈ کی جانب سے ”غیر معمولی “ تعداد میں فوجی تعینات کرنے کا الزام لگایا ہے اور کہا ہے کہ پناہ گزینوں کی نقل و حرکت پر قابو پانے کے لیے ٹینکوں، فضائی دفاعی اثاثوں اور دیگر ہتھیاروں سے لیس 15,000 فوجیوں کی موجودگی کا کوئی جواز نہیں ہے.
برطانوی نشریاتی ادارے نے جب نک کارٹر سے پوچھا کہ کیا وہ اس بات سے پریشان ہیں کہ صورت حال تیزی سے واقعی کسی سنگین چیزمیں بدل سکتی ہے؟ تو انہوں نے کہا کہ ہاں، مجھے لگتا ہے میرے خیال میں یہ ہائبرڈ پلے بک کی طرح کا ایک کلاسیک کیس ہے جہاں آپ غلط معلومات سے عدم استحکام تک چلے جاتے ہیں اور تارکین وطن کو یورپی یونین کی سرحدوں پر دھکیلنے کا خیال اس طرح کی ایک روایتی مثال ہے.
یاد رہے کہ برطانوی وزارت دفاع نے جمعے کو اعلان کیا تھا کہ وہ مسلح افواج کے اہلکاروں کی ایک چھوٹی ٹیم پولینڈ بھیجیں گے تاکہ ”انجینئرنگ سپورٹ‘ ‘فراہم کی جا سکے نک کارٹر نے زور دیا کہ جن لوگوں کو بھیجا جا رہا ہے وہ افواج سے لڑنے کی بجائے سرحد پر باڑ بنانے میں مدد کے لیے جائیں گے. انہوں نے کہا کہ اس سے پولینڈ کے ساتھ ہمارا اتحاد واضح ہوگا اور حقیقت یہ ہے کہ ہم اس قسم کے خطرات کے خلاف پولینڈ کے ساتھ کھڑے ہیںیورپی یونین نے بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو پر الزام لگایا ہے کہ وہ 2020 کے متنازع انتخابات کے بعد اندرون ملک مظاہرے روکنے پر بلاک کی جانب سے پابندیوں کے جواب میں غیر قانونی سرحدی نقل مکانی کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں.
بیلاروس ان الزامات کی تردید کرتا ہے لیکن اس کا کہنا ہے کہ وہ اب پناہ گزینوں اور تارکین وطن کو یورپی یونین میں داخل ہونے کی کوشش کرنے سے نہیں روکے گا ان اقدام سے شام، لیبیا اور دیگر جگہوں سے آنے والے تارکین وطن کی سرحد پار کرنے کی امیدوں کو جگا دیا ہے مسلح افواج کے سبکدوش ہونے والے سربراہ نے کہا کہ وہ اس بات کا اندازہ نہیں لگا سکتے کہ آیا یہ صورت حال‘ ’شوٹنگ وار“ میں بدل جائے گی لیکن اس بات پر زور دیا کہ برطانیہ اور نیٹو کو ہماری حفاظت پر مامور رہنا ہوگا.
جنرل نک کارٹر نے یوکرین کے ارد گرد پریشانی اور بیلاروس کے تناؤ کو ذرا سے خلفشار کی کلاسیک مثال کے طور پر بیان کیا انہوں نے کہا کہ اگر آپ برسوں سے روسی پلے بک کو دیکھیں تو ماس کیروؤکا کا آئیڈیا جیسا کہ وہ اسے کہتے ہیں یہ کچھ مخصوص چیزیں ہیں جو سال ہا سال سے چل رہی ہیں انہوں نے کہا کہ سرد جنگ کے خاتمے کے بعد سے سفارت کاروں کو اب زیادہ پیچیدہ کثیر قطبی دنیا کا سامنا ہے. انہوں نے کہاکہ روایتی سفارتی آلات اور طریقہ کار اب دستیاب نہیں ہیں جنرل نک کارٹر کے مطابق ان آلات اور طریقہ کار کے بغیر اس بات کا زیادہ خطرہ ہے کہ تنازعات میں یہ اضافہ کسی غلط فہمی کا باعث بن سکتا ہے لہذا میں سمجھتا ہوں کہ یہی اصل چیلنج ہے جس کا ہمیں سامنا کرنا ہے.

Tags: برطانویجنگروس
sohail

sohail

Next Post

عمران خان نے دو بار رابطہ کیا، پرویز الٰہی نے کوئی لفٹ نہیں کروائی

ٹرک سے مذہبی جماعت کے 19 افراد برآمد

18 نومبر سے کن گاڑیوں کو موٹروے پر داخلے کی اجازت نہیں ہوگی ؟ جانیں

رضوان نے پاکستانیوں کے دل جیت لیے

ہاردک پانڈیا کی 5 کروڑ کی گھڑیاں دبئی انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر ضبط کرنے کا معاملہ، ہاردک پانڈیا کا اہم بیان سامنے آگیا

کپتان کو لانے والوں نے غلطی کا اعتراف کر لیا ہے ، PTIحکومت کب تک چلے گی ؟ آصف علی زرداری کی سنسنی خیز پیشگوئی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In