• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
بدھ, اپریل 29, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home Uncategorized

ان ہائوس تبدیلی کی صورت میں وزیر اعظم کیلئے نام فائنل

by sohail
جنوری 5, 2022
in Uncategorized
0
0
SHARES
4
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) تجزیہ کار رانا عظیم کا پروگرام دی لاسٹ آور میں کہنا ہے کہ ن لیگ کے پیپلز پارٹی کے ساتھ رابطے ہوئے ہیں،یہ رابطے کئی بار ہوئے،ان سے یہ کہا گیا کہ ہم ان ہاؤس تبدیلی لا رہے ہیں آپ ہمارا ساتھ دیں۔پیپلز پارٹی نے صاف جواب دیا کہ ان ہاؤس تبدیلی میں اس صورت میں ساتھ دیں گے جب اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر، وزیراعظم تک تمام چیزیں پیپلز پارٹی کی مشاورت سے ہوں گی۔
اس کے بعد یہ بھی طے ہوا کہ ہم ن لیگ کو کسی طرح بھی اقتدار میں نہیں آنے دیں گے۔پھر پوچھا گیا کہ وزیراعظم کے لیے پیپلز پارٹی کس کا نام دے گی تو انہوں نے راجہ پرویز اشرف اور نوید قمر کے نام دئیے۔اس پر مولانا فضل الرحمن راضی نہیں،انہوں نے انکار کر دیا۔رانا عظیم نے مزید کہا کہ مولانا نے فون پر نوازشریف کو کہہ دیا ہے کہ اگر ان ہاؤس تبدیلی ہو گی تو یا میرا بیٹا یا پھر ن لیگ سے کوئی رہنما ہو گا۔
یہاں واضح رہے کہ ان دنوں ڈیل کی خبریں ایک بار پھر گردش کر رہی ہیں۔تاہم بتایا جا رہا ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف سے ڈیل کی کوششوں کے پہلے مرحلے میں بریک تھرو نہ ہو سکا۔اے آر وائی نیوز کے مطابق نواشریف نے ان ہاؤس تبدیلی کے لیے کڑی شرائط رکھ دیں۔نوازشریف نے شرط رکھی کہ پہلے حکومتی اتحادیوں کو الگ کریں۔ انہوں نے شرط رکھی کہ حکومتی اتحادیوں کے الگ ہونے کے بعد تحریک عدم اعتماد کا سوچیں گے۔
دوسری شرط ان ہاؤس تبدیلی کی صورت میں تین ماہ میں الیکشن کرانا ہوں گے۔نوازشریف نے شرائط اہم ملکی شخصیت کے قریبی عزیز سے ملاقات میں رکھیں۔دوسری جانب سے بھی مریم نواز پر تحفظات قائم ہیں۔شریف خاندان کے خلاف کیسز پر بھی معاملات طے نہ ہو سکے۔اگلے ماہ کے وسط میں مذاکرات کا دوسرا مرحلہ شروع ہو گا۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ ایاز صادق کو بھی نوازشریف نے اہمیت نہ دی، سرسری سی ملاقات کی۔ ایاز صادق کو ملاقات کے 5 روز بعد ملاقات کا وقت ملا لیکن نوازشریف سے اکیلے میں ملاقات نہ ہو سکی۔

Tags: JUI
sohail

sohail

Next Post

پاکستانی حکمرانوں کے بیرون ملک دوروں پر آنے والے اخراجات کی ہوشربا کہانی

مسلمان ہوں اس لیے لوگ مجھے زیادہ نشانہ بناتے ہیں

سابق وزیراعظم کی لکھی ہوئی وہ کتاب جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ رئوف کلاسرا نے لکھی تھی

اندر خانے بڑا معاملہ طے پا گیا ، اسپیکر قومی اسمبلی کو ہٹانے کی تیاریاں؟ بڑی خبر

آرمی چیف کی مزید توسیع سے متعلق وزیر اعظم عمران خان کا اہم بیان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In