• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
منگل, اپریل 28, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home Uncategorized

پاکستانی حکمرانوں کے بیرون ملک دوروں پر آنے والے اخراجات کی ہوشربا کہانی

by sohail
جنوری 6, 2022
in Uncategorized
0
0
SHARES
1
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد(عمران مگھرانہ)سینیٹ آف پاکستان میں سینیٹر مشتاق نے سوال پوچھا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان نے کتنے ممالک کا دورہ کیا تھا اور ان غیر ملکی دوروں پر کتنے اخراجات آئے تھے۔ سینیٹ آف پاکستان کو بتایا گیا کہ وزیر اعظم عمران خان کے 31بیرون ملک دوروں پرسوا 20کروڑ روپے سے زائدکے اخراجات آئے تھے۔وزیر اعظم عمران خان نے ڈیڑھ ماہ سے زائد وقت31 غیر ملکی دوروں میں گزارا ہے۔قومی اسمبلی میں جمع کروائی گئی دستاویزات کے مطابق پرویز مشرف کے صرف ایک غیر ملکی دورے پر پونے23کروڑ روپے کے اخراجات آئے تھے۔پرویز مشرف کے امریکا، یوکے، کیوبا اور بیلجیم کے17روزہ دورے پر پونے23کروڑ روپے کے اخراجات ہوئے تھے۔ سابق صدر پرویز مشرف نے 11ستمبر سے27ستمبر2006ء میں امریکا، برطانیہ، کیوبا اور بیلجیم کا17روزہ دورہ کیا تھا۔سابق صدر پرویز مشرف کے ساتھ52افراد نے امریکا، یوکے، کیوبا اوربیلجیم کا17روزہ دورہ کیا تھا۔سابق صدر پرویز مشرف نے 2003سے لیکر 2007تک 37غیر ملکی دورے کیے تھے۔پرویز مشرف کے 2003کے 8غیر ملکی دوروں پر پونے20کروڑ روپے کے اخراجات آئے تھے۔دستاویزات کے مطابق پرویز مشرف کے 2004ء کے 7غیر ملکی دوروں پر پونے23کروڑ روپے کے اخراجات آئے تھے۔دستاویزات کے مطابق سابق وزیر اعظم نوازشریف نے 4برسوں میں 64بیرون ملک دوروں پر 1ارب روپے خرچ کیے تھے۔نواز شریف نے جولائی 2013سے لیکر جولائی2017کے دوران6ماہ سے زائد وقت غیر ملکی دوروں میں گزارا تھا۔سابق وزیر اعظم نواز شریف نے2013سے لیکر جولائی2017کے دوران سعودی عرب کے 7دورے کیے جبکہ سابق صدر پرویز مشرف نے 2003سے لیکر 2007تک سعودی عرب کے9دورے کیے۔سابق وزیر اعظم نواز شریف نے4برسوں میں چین کے5 جبکہ امریکاکے 6 دورے کیے۔سابق وزیر اعظم نواز شریف کے لندن میں علاج کے دوران سوا 3لاکھ امریکی ڈالرز کے اخراجات کا انکشاف ہوا ہے۔دستاویزات کے مطابق22مئی سے لیکر 9جولائی 2016ء تک نواز شریف کے لندن میں علاج کے دوران3لاکھ28ہزار ڈالرز کے اخراجات ہوئے تھے۔9 جولائی کو نواز شریف کولندن سے واپس لانے والے وی وی آئی پی طیارے پرساڑھے3کروڑ روپے کے اخراجات آئے تھے۔سابق وزیر اعظم نواز شریف نے علاج کے لیے لندن میں 47دن قیام کیا تھا۔انتظامی اور پروٹوکول تقاضوں کو پورا کرنے کے لیے چرچل ہوٹل لندن میں کیمپ آفس قائم کیا گیاتھا۔سابق وزیر اعظم کے علا ج کے دوران ہوٹل میں رہائش پر1لاکھ74ہزار ڈالرز، وفد کے یومیہ الاؤنس پر30ہزار امریکی ڈالرز، کھانے کے انتظامات پرساڑھے28ہزار ڈالرز خرچ ہوئے تھے۔سابق وزیر اعظم کے علا ج کے دوران ساڑھے56ہزار ڈالرز طیارے کے اخراجات کی مد میں خرچ ہوئے۔سابق وزیر اعظم کے علا ج کے دوران 29ہزار ڈالرزٹرانسپورٹ پر، آئی ٹی آلات کو کرائے پر لینے کی مد میں پونے6ہزار ڈالرز، ساڑھے3ہزار ڈالرز ٹیلی فون پر اور’متفرق“ کی مد میں 960ڈالرز خرچ کیے گئے،جبکہ165ڈالرز کے اخبارات خریدے گئے تھے۔

Tags: nawaz sharifPervez Musharaf
sohail

sohail

Next Post

مسلمان ہوں اس لیے لوگ مجھے زیادہ نشانہ بناتے ہیں

سابق وزیراعظم کی لکھی ہوئی وہ کتاب جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ رئوف کلاسرا نے لکھی تھی

اندر خانے بڑا معاملہ طے پا گیا ، اسپیکر قومی اسمبلی کو ہٹانے کی تیاریاں؟ بڑی خبر

آرمی چیف کی مزید توسیع سے متعلق وزیر اعظم عمران خان کا اہم بیان

بارشوں کا آغاز ہوا چاہتا ہے ، ملک میں بڑے پیمانے پر بادلوں کی جل تھل کی پیشگوئی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In