• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
اتوار, اکتوبر 19, 2025
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

کورونا وائرس پر پاکستانی ڈپٹی کمشنر کی ویڈیو سرحد پار مقبول ہو گئی

by sohail
مارچ 20, 2020
in انتخاب, تازہ ترین, کورونا وائرس
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

پاکستان کے ضلع حافظ آباد کے ڈپٹی کمشنر نوید شہزاد کی کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے منفرد گیت کی ویڈیو نہ صرف ملک بھر میں مقبول ہوئی بلکہ اس کی شہرت سرحد پار بھی پہنچ گئی ہے۔

پاکستان کے علاوہ بھارت کی معروف بالی ووڈ ویب سائیٹس اور ٹی چینلز پر ڈپٹی کمشنر کا گانا گردش کررہا ہے۔

اپنی اس ویڈیو میں انہوں نے معروف بالی ووڈ اداکار شاہ رخ کی 2003ء میں ریلیز ہونے والی فلم ’’چلتے چلتے ‘‘ کے نغمے ’’سنو نہ سنو نہ ‘‘ کی طرز پر ایک پیغام ریکارڈ کرایا ہے جس کا مقصد کورونا وائرس سے بچاؤ کی آگاہی دینا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے ڈپٹی کمشنر حافظ آباد نوید شہزاد کی جانب سے عوام میں آگاہی پھیلانے کے اس انداز کو بے حد سراہا ہے۔

پاکستان کے معروف کرکٹر وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے بھی ڈی سی فیصل آباد کے اس انداز پر اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ کے ذریعے پسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔

یاد رہے کہ اب تک کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں دس ہزار سے زائد اموات واقع ہو چکی ہیں، جبکہ پاکستان میں بھی تین افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

پاکستان میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد چار سے بڑھ چکی ہے، جن میں اکثریت کا تعلق صوبہ سندھ سے ہے۔

عالمی ادارہ صحت کی جانب سے جاری کردہ ہدایت کے مطابق کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ہاتھوں کو باقاعدگی سے دھونے اور سوشل سرکل محدود کرنے کی ہدایت کی گئی جس پر دنیا بھر کی معروف شخصیات کی جانب سے سوشل میڈیا کی ویب سائیٹس پر ویڈیو پیغامات آنے شروع ہوئے۔

ڈپٹی کمشنر نوید شہزاد بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہیں جن کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

sohail

sohail

Next Post

ایران میں کورونا وائرس پر پاکستان ناکام، بھارت کیسے کامیاب ہوا؟

سابق بھارتی کرکٹر نے شاداب خان کو پی ایس ایل کا بہترین کھلاڑی قرار دے دیا

کورونا کا علاج کرنے والے ڈاکٹروں کے لیے حکومت پنجاب نے 84 لاکھ روپے کی عینکیں خرید لیں

بابی ڈال گیت گانے والی بالی ووڈ گلوگارہ کنیکا کپور بھی کورونا وائرس کا شکار

کورونا وائرس کا علاج: کیا ملیریا کی دوا ’کلوروکوئن‘ گیم چینجر ہے؟

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In