کورونا وائرس کا علاج کرنے والے ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکس کے لیے حکومت پنجاب نے پونے 22 کروڑ ۔روپے کا حفاظتی سامان خرید لیا
کورونا وائرس ایمرجنسی کے لیے مختص کئے گئے 23کروڑ ساٹھ لاکھ میں سے 21 کروڑ سترلاکھ روپے کی خریداری کر لی گئی۔
تفصیلات کے مطابق ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکس کے لیے خریدے گئے حفاظتی سامان میں 16 کروڑ روپے کے گاؤن، دوکروڑ رپے کے این 95ماسک،93 لاکھ روپے کے گلوز،11لاکھ روپے کے سرجیکل ماسک،29لاکھ روپے کے فیس شیلڈ،12 لاکھ روپے کے ایگزامینیشن گلوز، چوراسی لاکھ روپے کی عینکیں، ساڑھے چوالیس لاکھ روپے کے شو کور، سات لاکھ روپے کے لونگ شوز، ساڑھے پینتیس لاکھ روپے کے سینی ٹائزرز اور 48لاکھ روپے کے سرجیکل ماسک شامل ہیں۔
پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کیئرپنجاب کا کہنا ہے کہ جن ہسپتالوں میں کورونا وائرس کے وارڈزہیں ان میں سپلائی کی کوئی قلت نہیں۔پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کیئرپنجاب کا مزید کہنا ہے کہ کورونا وائرس حفاظتی سامان ہسپتالوں میں وافر مقدار میں موجود ہے اور مزید سامان بھی پہنچایا جا رہا ہے۔