• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
ہفتہ, اکتوبر 18, 2025
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

کورونا وائرس: قصور زلفی بخاری کا، ملبہ جام کمال کے سر

by sohail
مارچ 20, 2020
in تازہ ترین, کورونا وائرس
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

وزیر اعظم عمران خان عام طور پر میڈیا سے بہت شاکی رہتے ہیں مگر جب بھی ملک کو مشکل صورتحال کا سامنا ہو تو ان کی جانب سے عوامی آگاہی اور رائے عامہ ہموار کرنے کے لیے میڈیا کے سینئر اینکرز اور صحافیوں سے مدد مانگی جاتی ہے۔

پلوامہ واقعہ کے بعد پاک بھارت کشیدگی ہو یا بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمہ کے بعد کی صورت حال، پاکستانی میڈیا نے عمران خان حکومت کو بھرپور طریقے سے سپورٹ کیا۔

اسی سلسلہ میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے حوالے سے آج انہوں نے وزیر اعظم ہاؤس میں سینئر صحافیوں سے ملاقات کی، تاہم ایک بات شدت سے محسوس کی گئی کہ عامر متین، رؤف کلاسرا، ارشد شریف، محمد مالک، حامد میر جیسے صحافی اس میٹنگ میں موجود نہیں تھے۔

  حکومت اس وقت کورونا وائرس کے کو کنٹرول کرنے میں ناکامی کی وجہ سے شدید تنقید کا سامنا کررہی ہے، شاید اسی وجہ سے وزیراعظم حکومت کے سخت نقادوں کا سامنا کرنے کے لیے تیار نہیں تھے۔

اسی طرح آج کی بریفنگ میں وزیر اعظم کے ہمراہ ان کی پارٹی کا کوئی بھی منتخب نمائندہ موجود نہیں تھا.بریفنگ ہال میں ایسے لوگ نظر آئے جو عوام کی نمائندگی کے بجائے کسی کی پرچی کا نشان چہرے پر سجائے ہوئے تھے۔

حیرانی کی بات ہے کہ گزشتہ کئی دنوں سے زلفی بخاری پر ایرانی سرحد کھولنے کے حوالے سے الزامات لگ رہے تھے لیکن یہ بات نوٹ کی گئی آج کوئی اینکر اور صحافی وزیراعظم عمران خان سے اس معاملے پر سوال پوچھنے کی جرات نہ کر سکا۔

وہ سب لوگ جو ٹی وی شوز میں زلفی بخاری پر سوالات اٹھا رہے تھے، ملاقات کے دوران وزیراعظم سے کوئی سوال نہ پوچھ سکے۔ وزیراعظم نے ایک سوال کے جواب میں ایسا تاثر دیا جیسے تفتان باڈر پر ایران سے آنے والے زائرین کو کورونا ٹیسٹ اور قرنطینہ کے بغیر پاکستان کے اندر بھیجنے کا فیصلہ وزیراعلیٰ بلوچستان کا تھا اور ان پر ناجائر تنقید ہورہی تھی۔

اس کا مطلب یہ بھی سمجھا گیا کہ زلفی بخاری کا اس پورے معاملے سے کوئی تعلق نہیں تھا۔ تاہم نہ صحافیوں نے زلفی کا نام لینے کی جرات کی اور نہ ہی وزیراعظم نے ان کا ذکر کیا۔ یوں سب بات گول کرتے ہوئے صرف وزیراعلیٰ بلوچستان کا ذکر کیا گیا جیسے سارا فیصلہ اکیلا انہوں نے کیا تھا اور ان پر ہونے والی تنقید ناجائز تھی۔

آج کی میڈیا بریفنگ میں بھی وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے بھی اس بات کا اعتراف کیا گیا کہ چین سے ایک بھی کورونا کیس پاکستان میں رپورٹ نہیں ہوا اور جتنے بھی کیسز ابھی تک سامنے آئے ہیں یہ ایران سے آنیوالے زائرین کے ہیں۔

 ایک بات اور بھی واضح تھی کہ آج کی بریفنگ میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری موجود نہیں تھے حالانکہ وہ سمندر پار پاکستانیز کے امور کے نگران ہیں، اس سے واضح ہوتا تھا کہ ان کی موجودگی میں شاید میڈیا کا دھیان ان کی جانب ہوجاتا اس لیے انہیں سامنے نہیں آنے دیا گیا۔

بارڈر کنٹرول جب وفاقی مضمون تھا اور اس سارے معاملے میں زلفی بخاری اور ڈاکٹر ظفر مرزا تمام بریفنگز میں شریک تھے تو اتنے کم وسائل کے حامل صوبہ بلوچستان کے وزیر اعلیٰ کو ایرانی زائرین کی پاکستان آمد کا ذمہ دار کس طرح ٹھہرایا جا سکتا ہے؟

یہ ایک اہم سوال تھا جو اس ملاقات میں پوچھا جانا چاہیے تھا۔

sohail

sohail

Next Post

کورونا وائرس سے بچنے کیلئے دنیا کے امیرترین افراد کیا کر رہے ہیں؟

آن دے استاد

کورونا وائرس: خوف کی تاریک وادیوں میں امید کی کرنیں

عمران خان غیرمنتخب مشیروں کے نرغے میں

کور ونا وائرس کے شکار امریکی شہری کی درد بھری داستان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In